data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیل کے مطابق قائد اعظم ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں کراچی بلیوز کی دوسری اننگز میں شان مسعود نے 76 رنز بنائے۔یہ ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 59ویں نصف سنچری تھی۔اس اننگز کے دوران انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 13 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔خیال رہے کہ شان مسعود 44 ٹیسٹ میچز میں 6 سنچریز اور 13 نصف سنچریز کی مدد سے 2550 رنز بناچکے ہیں۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

بھارت کے لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف رائے پور میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی نے سیریز کی مسلسل دوسری سنچری بنائی۔

یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی 53ویں اور مجموعی طور پر 84ویں انٹرنیشنل سنچری تھی۔

اس سنچری کی خاص بات یہ ہے کہ یہ رائے پور میں ویرات کوہلی کی پہلی ون ڈے سنچری ہے۔ اس کے ساتھ ویرات کوہلی 34 مختلف وینیوز پر ون ڈے سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جس کے باعث ویرات کا نام ایکس پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔

اس سے قبل بھارت کے ہی سچن ٹنڈولکر نے 34 مختلف وینیوز پر سنچریز بنا رکھی تھیں۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر بھارت کے روہت شرما ہیں جنہوں نے 26 مختلف مقامات پر ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں۔

جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ اور اے بی ڈی ویلیئرز 21 مختلف وینیوز پر سنچریز بناچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سپر لیگ نے بھارت میں مقبولیت کا نیا سنگِ میل عبور کرلیا
  • ملتان: اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی وہیلر چیئر پر شاٹ کھیلتے ہوئے
  • مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے لیفٹ آرم فاسٹ بولر بن گئے
  • وسیم اکرم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر بن گئے
  • شان مسعود نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرلیا
  • ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا
  • پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا تو دوسری طرف بھی گورنر راج کی تیاریاں شروع ہیں، فیصل واؤڈا
  • حیدرآباد: چینل موری کینال عبور کرنے کیلیے شہری ریلوے پل کے ذریعے گزررہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے