ملتان: اسپیشل کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے ٹی ٹین کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی وہیلر چیئر پر شاٹ کھیلتے ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 5th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برسبین میں انگلش کپتان بین اسٹوکس سمیت 3 کھلاڑیوں کیخلاف قانونی کارروائی کا امکان
دوسرے ایشیز ٹیسٹ سے قبل انگلش کپتان بین اسٹوکس، مارک ووڈ اور جیمی اسمتھ کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق اسٹوکس، فاسٹ بولر مارک ووڈ اور وکٹ کیپر جیمی اسمتھ کی برسبین کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ ای اسکوٹر چلانے کی تصاویر سامنے آنے کے بعد مشکلات کا خدشہ ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ میں دو دن کے اندر شکست کے بعد بدھ سے شروع ہونے والے پنک بال ٹیسٹ کے لیے برسبین پہنچی تھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کچھ کھلاڑی شہر کی سیر کے لیے ایک نجی کمپنی کی ای اسکوٹرز استعمال کر رہے تھے، تاہم کوئنز لینڈ کے قوانین کے مطابق ای اسکوٹر چلانے والوں کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی ہے۔
اسمتھ کے اسکوٹر پر تو ہیلمٹ لٹکا ہوا بھی نظر آیا، لیکن انہوں نے اسے استعمال نہیں کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ انجری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے والے مارک ووڈ اس دوران اپنے گھٹنے پر بھاری پٹی باندھے ہوئے دکھائی دیے۔
رپورٹس کے مطابق تینوں کھلاڑی اپنی نجی سرگرمیوں میں اتنے محو تھے کہ انہیں اندازہ ہی نہ رہا کہ وہ کوئنز لینڈ کے سخت شہری قوانین کی خلاف ورزی کر بیٹھے ہیں۔
اگرچہ واقعے سے کسی قسم کا بڑا نقصان نہیں ہوا، لیکن مقامی پولیس کے مطابق ضابطے کی عدم پاسداری پر باقاعدہ جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ کوئنز لینڈ کے قانون کے تحت ہیلمٹ نہ پہننے پر 166 آسٹریلوی ڈالر (پاکستانی تقریباً 30 ہزار روپے سے زائد) تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑی مکمل تعاون کر رہے ہیں اور وہ دوسرے ٹیسٹ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ اس صورتحال کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور چاہتی ہے کہ باقی دورے کے دوران کھلاڑی نظم و ضبط اور مقامی قوانین کا مکمل خیال رکھیں۔