سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, November 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں 18 دسمبر 2025 سے 31 دسمبر 2025 تک تعطیلات ہوں گی۔
سپریم کورٹ یکم جنوری 2026 کو چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھلے گی،تاہم تعطیلات کے دوران بھی سپریم کورٹ کے دفاتر کھلے رہیں گے۔تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوگی۔
یاد رہے کہ چند دن پہلے وفاقی آئینی عدالت نے بھی موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت 14 دن کے لئے بند رہے گی، 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات ہوں گی۔
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں استحکام
5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے۔آئینی عدالت میں تعطیلات کے دوران فوری اور مقررہ مقدمات کی سماعت ہوگی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: تعطیلات کے دوران آئینی عدالت سپریم کورٹ کے مطابق
پڑھیں:
یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری
دبئی: یو اے ای ویزا آن ارائیول سے متعلق متحدہ عرب امارات نے نئی شرائط، فیس اور درخواست کے طریقہ کار کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ نئی ہدایات کے تحت مخصوص ممالک کے اہل شہری امارات پہنچنے پر 14 یا 60 روزہ ویزا حاصل کر سکیں گے، تاہم اس کے لیے مقررہ شرائط پر پورا اترنا لازمی ہوگا۔
دبئی کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف آئیڈینٹیٹی اینڈ فارنرز افیئرز (GDRFA) کے مطابق بھارت، انڈونیشیا، ویتنام، تھائی لینڈ، فلپائن، کینیا اور جنوبی افریقہ کے شہری، اور ان کے ہمراہ سفر کرنے والے اہل خانہ، اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
حکام کے مطابق درخواست گزار کے پاس کم از کم چھ ماہ کے لیے کارآمد پاسپورٹ، سفید پس منظر والی حالیہ رنگین تصویر اور امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا یا سنگاپور کی جانب سے جاری کردہ قابل قبول رہائشی پرمٹ یا ویزا ہونا ضروری ہے۔
اعلامیے کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کو صرف ایک مرتبہ مزید 14 دن کے لیے توسیع دی جا سکتی ہے، جبکہ 60 روزہ ویزا میں توسیع کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
جی ڈی آر ایف اے نے بتایا کہ ویزا کے لیے درخواست اس کی سرکاری ویب سائٹ یا اسمارٹ ایپ کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے۔ درخواست کی منظوری کے بعد ویزا رجسٹرڈ ای میل پر ارسال کیا جائے گا، جبکہ عام طور پر درخواستوں پر 48 گھنٹوں کے اندر کارروائی مکمل کر لی جاتی ہے۔
فیس کے حوالے سے جاری تفصیلات کے مطابق 14 روزہ ویزا آن ارائیول کی فیس 172.50 درہم جبکہ 60 روزہ ویزا کی فیس 422.50 درہم مقرر کی گئی ہے۔
جی ڈی آر ایف اے کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا مقصد بین الاقوامی مسافروں کے لیے سفری عمل کو مزید آسان بنانا، سیاحت کو فروغ دینا اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔
ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2026 کے پہلے چھ ماہ کے دوران اس پروگرام کے تحت 73 ہزار 551 ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو اس سہولت کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اہم وضاحت: جاری کردہ شرائط میں پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز شامل نہیں ہیں۔ یہ سہولت صرف ان مخصوص ممالک کے شہریوں کے لیے ہے جن کا جی ڈی آر ایف اے نے اعلان کیا ہے۔