وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ کیس میں سندھ حکومت کے حق میں اہم حکم جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
وفاقی آئینی عدالت نے گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پالیسی سازی ایگزیکٹو کی ذمہ داری ہے، نہ کہ عدلیہ کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سندھ حکومت کی اپیل پر سماعت کی۔ سندھ حکومت نے 31 مئی 2023 کے سندھ ہائی کورٹ، سکھر بینچ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ، سبطین محمود، نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائی کورٹ کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائنز آئین کے مطابق نہیں تھیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے بھی عدالت کو آگاہ کیا کہ پالیسی بنانے کا اختیار ایگزیکٹو کے پاس ہے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ پالیسی ایگزیکٹو بناتا ہے اور اس کا اعلان بھی وہی کرتا ہے۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی اپیل منظور کر لی۔
یہ کیس اس وقت سامنے آیا تھا جب فلور مل کے مالکان گندم کوٹہ کے حصول کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر رہے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سندھ ہائی کورٹ سندھ حکومت
پڑھیں:
کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کیخلاف سندھ بار کا احتجاج کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251125-08-20
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کا کیس، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز میتلو نے ریلی کا اعلان کردیا، ریلی سندھ ہائیکورٹ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس تک نکالی جائے گی، ۔ صدر ہائیکورٹ بار کا کہناہے کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس جاکر اپنے مطالبات پیش کریں گے، سندھ حکومت سے وفاقی آئینی عدالت میں دائر اپیل واپس لینے کا مطالبہ کریں گے اور کارونجھر کے ورثے کو محفوظ بنانے کا اپیل کریں گے۔ دوسری جانب کارونجھر پہاڑ کی کٹائی سے متعلق کیس کل سماعت کیلیے مقرر ہے اور حکومت سندھ کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے، ان کاکہنا ہے کہ کیس عدالت عظمیٰ سے وفاقی آئینی عدالت منتقل ہوا ہے، وفاقی آئینی عدالت میں ججز کے تقرر پر حکومتی کنٹرول کے خلاف مختلف بار ایسوسی ایشنز کو اعتراض ہے ،ایسی صورت میں میرے لیے ممکن نہیں کہ آئینی عدالت میں سندھ حکومت کی پیروی کروں، سندھ حکومت پیروی کیلیے متبادل وکیل کا انتظام کرے اور اس حوالے سے کی گئی ادائیگی واپس کرنے کا طریقہ کار بتایا جائے۔