شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدرٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 27th, November 2025 GMT
شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، امریکی صدرٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 November, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی تعریف کی ہے، انھوں نے غاصب اسرائیل کے ہاتھوں پامال ہونے والے فلسطینی محصور علاقے کے لیے اپنے منصوبے سے متعلق کہا کہ شہباز شریف بھی غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے لندن میں اے آر وائی نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے فلسطین میں امن منصوبے پر شان دار پیش رفت جاری ہے۔
انھوں نے کہا ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہتے ہیں، شہباز شریف غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک اور دیگر مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے پیسہ دیں گے۔
ہم بائیڈن دور میں افغانستان سے آنے والے ہر شخص کی جانچ پڑتال کریں گے، ٹرمپ
مارگریٹ میکلاؤڈنے کہا غزہ کی حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو سکتا، تاہم سرینڈر کرنے والوں کو ایمنسٹی دی جائے گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ غزہ کے شہریوں پر باہر جانے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔
اس موقع پر اردو ترجمان نے میئر نیویارک ظہران ممدانی کی جیت کو امریکی جمہوی عمل قرار دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ نے بڑا حکم جاری کردیا وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، صدر ٹرمپ نے بڑا حکم جاری کردیا نور مقدم قتل معاشرے میں پھیلتی’برائی‘ کا نتیجہ ہے جسے ’لیو ان ریلیشن‘ کہا جاتا ہے، جسٹس باقر نجفی وفاقی آئینی عدالت کا گندم کوٹہ سے متعلق کیس میں اہم حکم اسلام آباد ہائیکورٹ: مشرف رسول تنازعہ کیس میں ڈی آئی جی انوسٹی گیشن طلب جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری تنازع کیس سماعت کے لئے مقرر بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا آج ہونے والا جیل ٹرائل منسوخCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غزہ کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں شہباز شریف
پڑھیں:
روس۔یوکرین جنگ اختتام کے قریب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا دعویٰ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ہو چکی ہے اور ممکنہ امن معاہدہ طے پا جانے کے قریب ہے۔
تھینکس گیونگ کی تقریب سے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ نے ہزاروں فوجیوں کی جانیں لے لی ہیں، مگر اب امن کے مسودے پر غیر معمولی ترقی سامنے آئی ہے۔ ان کے مطابق معاملہ ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے صرف نو ماہ کے دوران آٹھ مختلف تنازعات کو رکوانے میں کردار ادا کیا، اور اب ان کی پوری توجہ روس۔یوکرین جنگ ختم کرانے پر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکوف کو ماسکو بھیجنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ روسی صدر سے ملاقات کے ذریعے باقی نکات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ٹرمپ کے مطابق اب صرف چند اختلافی مسائل حل ہونا باقی ہیں۔
وائٹ ہاؤس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امن منصوبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم کچھ حساس معاملات پر مزید گفت و شنید درکار ہے۔
چند دن قبل امریکی اور یوکرینی وفود نے جنیوا میں 28 نکاتی امریکی امن تجویز پر بات چیت کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک نے اعلان کیا کہ وہ ایک نئے فریم ورک کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے یوکرین کو امن معاہدہ قبول کرنے کے لیے 27 نومبر کی ڈیڈ لائن بھی دے رکھی ہے، جس کے باعث مذاکراتی عمل مزید اہمیت اختیار کر گیا ہے۔