قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, November 2025 GMT
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی کمرشل سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
قذافی اسٹیڈیم کی گزشتہ برس اپ گریڈیشن کے بعد کمرشل سرگرمیاں بحال نہیں ہوئی تھیں۔
اپ گریڈیشن سے قبل قذافی اسٹیڈیم کے ارد گرد ریسٹورنٹس، دوکانیں اور شادی ہالز قائم تھے۔
پی سی بی نے کمرشل ایریا کی بحالی کے لیے کنسلٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم کے کمرشل ایریا کی ڈیولپمنٹ اور موڈیفکیشن کے آرکیٹیکچرل کنلسٹنسی کی پیشکشیں طلب کی ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے کنسلٹنسی کے لیے پیشکشیں 12 دسمبر تک طلب کی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل قذافی اسٹیڈیم
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
سٹی 42: وفاقی حکومت نے 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے ۔ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی ۔
پاسکو کے پاس موجود گندم کے ذخائر فوری طور پر صوبوں کی ضروریات کے مطابق فراہم کیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے۔
وفاق اور تمام صوبوں کے درمیان گندم کی دستیابی، قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے