اہم سرکاری افسر کی گرفتاری کی خبر فیک نکلی
اشاعت کی تاریخ: 19th, November 2025 GMT
سٹی42: انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کا افسر اپنے دفتر میں بیٹھا کام کر رہا ہے اور نیوز چینل نے اس کے گرفتار ہونے کی خبر نشر کر دی۔
ایک نیوز چینل نے یہ خبر شائع کی اور سوشل ویب سائٹس پر بھی کئی لوگوں نے اس فیک نیوز کو پوسٹ کیا کہ محکمہ ماحولیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ علی عمران کو کرپشن ثابت ہونے پر لٹن روڈ پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس فیک ثابت ہونے والی "خبر" میں بتایا گیا کہ "حکام کے مطابق جوڈیشل انوائرمنٹ کمیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی گرفتاری کا باضابطہ حکم جاری کیا تھا۔"
آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی جائے؛ وزیراعظم
یہ بھی بتایا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر علی عمران پر الزام تھا کہ وہ فیکٹریوں سے مبینہ طور پر رشوت لیتے تھے۔ نیوز چینل نے اپنی فیک خبر میں دعویٰ کیا کہ تفصیلی کارروائی کے بعد کمیشن نے الزامات ثابت ہونے پر ان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس نے فوری عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔
اس فیک خبر کی تشہیر کے بعد شیخوپورہ میں تعینات انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی عمران نے اپنے دفتر میں بیتھ کر ایک ویڈیو بنائی، جس مین انہوں نے بتایا کہ مین تو آفس مین معمول کے مطابق کام کر رہا ہوں، میری گرفتاری کی کہانی جھوٹی ہے۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں ایگزیکٹ لوکیشن اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کا وقت بھی شامل کیا۔
پنجاب حکومت کا غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کیلئے نقد انعام کا اعلان
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈپٹی ڈائریکٹر
پڑھیں:
عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری
لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک نازیبا ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزم علی حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فیک ویڈیو کیس میں ملزم 25 پیشیوں کے باوجود ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہو رہا، جس کے باعث ٹرائل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، لہٰذا عدالت ملزم اسد علی کی درخواست ضمانت منسوخ کرے۔
ملزم علی حسن کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالتی نوٹس کے باوجود ملزم کیوں پیش نہیں ہوا؟
وکیل نے بیان دیا کہ اگر عدالت کہے تو ابھی ملزم کو بلا لیتے ہیں، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ نوٹس ملزم کو ہوا تھا وکیل کو نہیں۔
عدالت نےعدم پیشی پرملزم علی حسن کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور درخواست پر کارروائی ملتوی کر دی۔