لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری دھماکے کا ایک ملزم پکڑا گیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) لطیف آباد پٹاخہ فیکٹری واقعہ کے حوالے سے تفتیش میں پیشرفت، ایک ملزم گرفتار، ATCعدالت سے 7یوم ریمانڈ حاصل کرلیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر لطیف آباد کریکر فیکٹری واقعہ کے مقدمے کی تحقیقات تیز کر دی گئی ہیں، مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی حیدرآباد کے حکم پر باقاعدہ طور پر SHO جی او آر انسپکٹر مظہر سومرو کے سپرد کی گئی تھی، جنہوں نے تحقیقات کے دوران اہم پیش رفت کرتے ہوئے جوابدار شکیل ولد یوسف پڑھیاڑکو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 1 حیدرآباد میں پیش کیا، جہاں سے عدالت نے ملزم کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ایس ایس پی عدیل حسین چانڈیو کے مطابق پولیس کی جانب سے مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور بہت جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ پولیس اس مقدمے کی تفتیش شفاف، پیشہ ورانہ اور ہر پہلو سے مکمل کر رہی ہے تاکہ واقعے کے تمام ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن تیز، 5600 سے زائد ملزمان گرفتار
عرفان ملک:لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لاتے ہوئے رواں سال اب تک 5600 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے.
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن ڈویژن میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر سب سے زیادہ 2132 ملزمان گرفتار کیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن میں 1555 اور سٹی ڈویژن میں 1040 افراد کو حراست میں لیا گیا, شہر کے مختلف تھانوں میں 651 مقدمات کا اندراج بھی یقینی بنایا گیا ہے۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ کرایہ داری ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر کی شناخت اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کرایہ داری رجسٹریشن انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد پناہ لے سکتے ہیں، اس لیے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور غیر قانونی یا مشکوک افراد کو کرائے پر جگہ فراہم کرنے والے مالکان کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
بلال صدیق کمیانہ نے مکان مالکان، کرایہ داروں اور پراپرٹی ڈیلرز کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور تمام ضروری کوائف متعلقہ پولیس ریکارڈ میں درج کروائیں تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔