حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری میں دھماکا، 7 افراد جاں بحق، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 16th, November 2025 GMT
—’جیو نیوز‘ گریب
حیدرآباد میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔
تھانہ بی سیکشن پولیس نے واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا گیا، مقدمہ میں آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری مالک اسد خان اور پارٹنرز کو نامزد کیا گیا ہے۔
ریسکیو اور پولیس اہلکار موقع پر موجود ہیں، دھماکے کے بعد عمارت میں لگی آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق فیکٹری پارٹنرز میں راشد خان، دلشاد خان، ارشد اور شکیل شامل ہیں۔
مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ، قتل بالسبب، خطرناک آتش گیر مادے کے ساتھ لاپروائی و دیگر دفعات کی گئی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری کے حادثے میں 7 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔
جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، جاں بحق افراد میں سے 4 کی شناخت ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بنانے والی فیکٹری
پڑھیں:
ارجنیٹینا کے صنعتی علاقے میں زور دار دھماکا، 22 افراد زخمی
ارجنٹینا کے ایزیزا علاقے میں واقع صنعتی زون میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے باعث 22 افراد زخمی اور متعدد فیکٹیراں متاثر ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دھماکا ایک صنعتی پارک میں ہوا ہے جو بوئنوس آئرس میں واقع ہے۔۔دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور متعدد فیکٹریاں متاثر ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔
واقعے میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں ہلکی اور درمیانی درجے کی چوٹیں شامل ہیں جیسے کہ جلنے، شیشے کے ٹوٹنے کی وجہ سے زخم اور دھماکے کی قوت کی وجہ سے دیگر چوٹیں۔
ایمرجنسی سروسز اور ہسپتالوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ دھماکا علاقائی صنعتی زون میں ہوا ہے جہاں کیمیکل فیکٹریز، پلاسٹکس بنانے والی یونیٹس اور دیگر صنعتی ادارے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکے کی لہر نے آس پاس کی عمارتوں میں شیشے بھی توڑ دیے ہیں اور مقامی لوگوں نے دھماکے کی آواز دور تک سنی۔ آگ کو کنٹرول کرنے کے لیے کم از کم 20 سے زائد فائر فائٹر یونٹس اور دیگر امدادی ٹیمیں خدمات انجام دے رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ اور سِوِل ڈیفنس صنعتی ہنگامی پروٹوکول کو فعال کر چکی ہے۔ سڑکوں کے کچھ حصّوں میں بند کیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشنز اور آگ بجھانے کا کام آسانی سے ہو سکے۔