Jasarat News:
2025-11-14@22:23:21 GMT

میئر حیدرآباد کا کراچی میں معذورافراد کے ادارے IHRIکا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے کلفٹن کراچی میں واقع معذورافراد کی بحالی کے مرکزIHRIکا ادارے کے چیئرمین / CEO رزاق پردیسی کی دعوت پر کا دورہ کیا اس موقع پر حیدرآباد کے سماجی کارکن نورالدین روجھانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ملاقات میں IHRI کے چیئرمین / CEO رزاق پردیسی نے ادارے کے اغراض و مقاصد سے میئر حیدرآباد کاشف علی شور کوآگاہ کرتے ہوئے بتا یا کہ IHRI ایک مکمل دیکھ بھال کے نقطہ نظر کے ذریعے، دنیا بھر میں مختلف معذور افراد کو خود مختار بننے اور بااختیار بنانے کی کوشش کرتا ہے۔اور ہم مختلف طریقوں کی مکمل دیکھ بھال کے ذریعے مختلف معذور افراد کو آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل بنارہے ہیں۔ اس مشن ہم کے تحت کسی بھی معذوری کے ساتھ ہر عمر کے لیے طبی، جسمانی، نفسیاتی، غذائیت اور دیگر علاج کو شامل کرنے کے لیے ایک جامع نقطہ نظر کے ساتھ ایک انتہائی جدید اپروچ بحالی مرکز قائم کر رہے ہیں، خصوصی بچوں کو تمام مطلوبہ علاج کے ساتھ ساتھ عام نصاب اور اسلامی تعلیم سمیت مکمل ماہرین تعلیم بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں بھی معاشرے کے خصوصی افراد کیلئے IHRIکے کیمپس کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ میئر حیدرآباد نے IHRI کے چیئرمین / CEO رزاق پردیسی کا انہیں ادارے میں مدعو کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت افضل عبادت ہے اور آپ اور آپ کا ادارہ اس پر عملی طور پر عمل پیرا ہے اورمعاشرے کے معذور و خصوصی افراد و بچوں کو کسی قابل بنانے کیلئے انکے علاج،تعلیم و تربیت کار خیر ہے اور اس میں بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد حیدرآباد کے خصوصی افراد کی بحالی تعلیم و تربیت اور معاشرے کا خودمختار فرد بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آپ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے ساتھ ہے اور

پڑھیں:

کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے جہان آباد مکہ کانٹا کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کرنے کے بعد مقتول کی لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔

ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، مقتول کے قبضے سے ایسی کوئی چیز برآمد نہیں ہو سکی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔

پاک کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جس مقام پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے وہاں پر اندھیرا تھا۔ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے عینی شاہدین سے بھی معلومات حاصل کر رہی ہے۔

 لیاری کے علاقے بغدادی علی محمد محلہ میں فائرنگ سے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او بغدادی ماجد علوی کے مطابق مضروبین کی شناخت 36 سالہ امجد اور 25 سالہ عادل بلوچ کے نام سے کی گئی تاہم امجد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا ہے کہ محلے دار سراج نے جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی جو  موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول ، مضروب اور ملزم تینوں ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، ملزم سراج عادی جرائم پیشہ ہے اور پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکا ہے۔

پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے خول ملے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا پرانا گولیمار نشتر کالونی میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ رضویہ پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ شہباز کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، سچل پولیس کا سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہمراہ مدینہ کالونی میں سرچ آپریشن
  • کراچی، رواں برس ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 755 ہوگئی
  • سیاست کے بجائے مل کر کراچی کو سنبھالیں
  • حیدرآباد، میئر کا ترقیاتی کاموں ، زیر تعمیر فلٹر پلانٹ کا دورہ
  • انسانی حقوق کمیشن کے وفد کا لیاقت یونیورسٹی اسپتال کا دورہ
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
  • ہم بالکل چاہتے ہیں کہ ادارے ہمارے ساتھ بیٹھیں،جنید اکبر
  • اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کیلئے سرنجوں کی فراہمی روک دی، اقوام متحدہ
  • محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیراعلیٰ کے خصوصی پروگرام کیلئے فنڈز جاری