2025-08-05@15:28:37 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«سہیل اکبر شیرازی»:
اپنے بیان میں سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ شہید قائدؒ نے پاکستان میں اسلامی انقلاب، اتحاد امت اور سامراج دشمنی کا جو مشن شروع کیا تھا، وہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ ایک مرد مؤمن، عاشقِ ولایت اور ملت مظلوم کی آواز تھے۔ ان کی جدوجہد، قربانی اور افکار آج بھی ہماری رہنمائی کر رہے ہیں۔ قائد شہیدؒ کا مشن ہماری رہنمائی کا محور ہے۔ قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت پر اپنے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ شہید قائدؒ نے پاکستان میں اسلامی انقلاب،...
کوئٹہ میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کیلئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے سے زیارات پر پابندی ناانصافی ہے۔ وزارت داخلہ کا فیصلہ عوام دشمن، مذہبی آزادی پر قدغن اور ہزاروں زائرین کے لئے مشکلات کا باعث ہے۔ ہم اس پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ وزیر داخلہ فوری مستعفی ہوں۔ کوئٹہ میں شہداء چوک کے مقام پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیارات مقدسہ...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے کہا کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ نہ صرف زائرین کے آئینی و مذہبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی، بلکہ پاکستان کے کروڑوں شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی سفر پر پابندی کا فیصلہ ناقابل قبول، غیر منصفانہ اور امتیازی سلوک کا مظہر اور کروڑوں شیعہ مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستانی زائرین کو زیارات مقدسہ (عراق و ایران) کے لئے زمینی راستے سے...
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعے میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔ بری ہونے والوں میں سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان شامل ہیں۔ سہیل خان اور شاہزیب کی پیروی معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سہیل خان اور شاہزیب کا نام کہیں درج نہیں، نہ ہی شناخت پریڈ کے دوران کسی گواہ نے ان کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کو شناخت کرنے والے گواہوں کے باوجود...
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہمیشہ مظلومین کیساتھ کھڑی رہی ہے اور آج بھی ہم ایران کے غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی بلوچستان کے رہنماء سہیل اکبر شیرازی نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ عالمی قوتیں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کریں۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین، انسانی حقوق اور عالمی امن کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی...
اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی جنگی جنونیت کا نوٹس لیں اور جنوبی ایشیا کو جنگ کی آگ میں جھونکنے سے روکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے کہا ہے کہ ہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف شہروں پر کی جانے والی حالیہ جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، بلکہ خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش بھی ہے۔ انہوں نے بھارت کی جارحیت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان...