—فائل فوٹو

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کالعدم جماعت کے نائب امیر ملزم ظہیر الحسن شاہ کا 6 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

کالعدم جماعت کے نائب امیر کو انسدادِ دہشت گردی عدالت میں  پیش کیا گیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزم ظہیر الحسن شاہ کو 5 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

TLP کالعدم جماعت قرار، حکومت نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو.

..

پولیس نے آج ملزم کو 10 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا تھا۔

دورانِ سماعت پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا آواز کا میچنگ ٹیسٹ اور فوٹو فارمیٹنگ ٹیسٹ ابھی تک نہیں ہو سکا۔ ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

اس موقع پر ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم کا 2 بار جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے، مزید جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف اشتعال انگیرز تقریر کا تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کالعدم جماعت

پڑھیں:

انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کی بہن علیمہ خانم کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ کارروائی 26 نومبر کے احتجاج کیس میں علیمہ خانم کی عدم پیشی کے بعد کی گئی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نادرا حکام نے عدالت کو پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے یہ حکم جاری کیا تھا تاکہ قانونی کارروائی میں تعاون یقینی بنایا جا سکے۔
عدالت نے علیمہ خانم کو 30 اکتوبر کو پیش کرنے اور پانچ گواہان کے بیانات ریکارڈ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ علیمہ خانم کے خلاف چھ مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں اور عدالت ان کی گرفتاری کے بعد پیشی کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر علیمہ خانم کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
  • ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے این سی سی آئی اے افسران کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری
  • کراچی: پولیس حراست میں نوجوان کی ہلاکت کا کیس، 2 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار پولیس اہلکار 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
  • قرآن و سنت کے نظام ہی سے عوامی مسائل حل ہوسکتے ہیں
  • سکھر: امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع سکھر کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، نائب قیم علامہ حزب اللہ جھکڑوبھی موجود ہیں
  • کاشف شیخ و دیگر کاپروفیسرابراہیم ‘ نصراللہ گورائیہ ‘نصراللہ رندھاواسے اظہار تعزیت
  • محمد عرفان کی پولیس کسٹڈی میں ہلاکت‘ملزمان کاجسمانی ریمانڈ منظور