data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

چارسدہ:۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی صرف بانی چیئرمین کی چلے گی۔

چارسدہ میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے لیے نامزد ہوا تو کہا گیا کہ ہمیں قبول نہیں، لیکن آج ثابت ہوا کہ میں عوام کو قبول ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پالیسی صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق ہوں گے، ہمیں اعتماد میں لیے بغیر بند کمروں کے فیصلے نہیں مانیں گے، ان کا کہنا ہے کہ مجھے ان قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، اپنے عوام سے پوچھتا ہوں کہ قبول ہوں یا نہیں، آج چارسدہ میں ثابت ہوا کہ میں قبول ہوں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ میرے خلاف پریس کانفرنس کرکے پروپیگنڈا کیا گیا، مجھے دہشت گرد بنانے کی ناکام کوشش کی گئی، کہا گیا کہ نااہل، ناتجربہ کار، بچہ ہوں، ڈیلیور نہیں کر سکتا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آپ کے توسط سے پورے پاکستان کو پیغام دینا چاہتا ہوں، میں عمران خان کے وژن کے مطابق تمام اقدامات کروں گا، مجھے ووٹ عمران خان کی وجہ سے ملا ہے،پالیسی عمران خان کی چلے گی، تمام فیصلے عمران خان کی مرضی کے مطابق ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی عدالت میں جانے اور اپنا مقدمہ ان کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا، مجھے کہا گیا کہ چارسدہ، خیبر، کرک نہ جاﺅ، جان کو خطرہ ہے، مارے جاﺅ گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ مایوس نہ ہوں، ملک میں حقیقی آزادی آئین و قانون کی بالادستی لائیں گے، ملک اور قوم پر ظلم و جبر کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لاﺅں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت، عوام، پارلیمان کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا ایک بھی فیصلہ نہیں مانیں گے۔

ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا خیبر پختونخوا کی چلے گی نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی

سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

پشاور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی نے آٹے اور گندم کی آزادانہ ترسیل کے لیے پنجاب حکومت کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو آٹے اور گندم کی ترسیل روکنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ اور خط کا مقصد دونوں صوبوں کے درمیان آٹے اور گندم کی آزادانہ نقل و حرکت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے۔سہیل آفریدی نے عوام کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے صوبے بھر میں تمام گوداموں کی فوری رجسٹریشن کے احکامات جاری کر دیئے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو صوبے میں گندم اور چینی کے دستیاب ذخائر اور نرخوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ، غزہ سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو شمالی وزیرستان، فتنہ الخوارج کی درندگی، بھتہ نہ دینے پر 6افراد کو گاڑی میں جلا دیا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات بارے تمام کیسز لارجر بینچ میں سماعت کیلئے مقرر چھبیسویں ترمیم کیس، کان اور آنکھیں بند کرکے کسی کو ریلیف نہیں دے سکتے، جج سپریم کورٹ حکومت کا زرعی اور صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان پاکستان نیوی کا اسمگلنگ کیخلاف شاندار آپریشن، 972ملین ڈالرز مالیت کی منشیات ضبط TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • عوام، پارلیمان کو اعتماد میں لئے بغیر ایک بھی فیصلہ نہیں مانیں گے: سہیل آفریدی
  • مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
  • قبول نہ کرنے والوں کی فکر نہیں، پالیسی بانی کی چلے گی: سہیل آفریدی
  • پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
  • قوم کو پیغام ہے پالیسی صرف عمران خان کی چلے گی، سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا قوم کو پیغام: پالیسی صرف عمران خان کی ہوگی
  • سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے، کوئی قیامت نہیں آئے گی، گورنر پنجاب
  • سیاسی اختلافات کی آڑ میں پنجاب حکومت عوام کے بنیادی حقوق سلب کر رہی ہے، وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی
  • خیبر پختونخوا: سہیل آفریدی کابینہ کی فہرست تیار، کون کون شامل ہوگا؟