وزیراعلیٰ کے پی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کا عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان سے ملاقات کے بعد صوبائی کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کرلیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، جنید اکبر، شہرام ترکئی اور عاطف خان سمیت دیگر موجود تھے۔
ملاقات میں ہنگو میں شہید پولیس افسر اور جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ملاقات میں صوبے میں دہشت گردی اور امن وامان کی صورتحال زیر غور آئی جبکہ صوبائی کابینہ کی تشکیل اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔ جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد کابینہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا اورپی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رائے کے بغیر کابینہ بنانے سے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، پارلیمانی پارٹی نے صوبائی بجٹ کی منظوری دی تھی لیکن بعد میں مسائل پیدا ہوئے تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا جس میں سیاسی جماعتوں، اسٹیک ہولڈرز اور قبائلی عمائدین کوشرکت کی دعوت دی جائے گی جبکہ جرگے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
روسی تیل کی خریداری میں مغربی پابندیوں کی پاسداری کی جائے گی، ریلائنس انڈسٹریز کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ اڈیالہ نہیں جائے گا
آج کوئی ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔
حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے اس متعلق مشترکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی کی وجہ سے ہے، بانی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔