پاکستان تحریک انصاف نے ورکروں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اتحاد کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارلیمانی پارٹی نے طریقہ کار پر بحث کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملاقات کے لیے کوئی ورکر منگل کے روز بہنوں یا وکلا کے ہمراہ نہیں جائے گا۔ذرائع کے مطابق ارکان نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ایڈوائزری کمیٹی میں جائیں گے تو ہی اسپیکر کو اپنا پیغام دے سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان چکزئی اور قائدین نے اسپیکرکو اپنا موقف بتانے کے لیے ایڈوائزری کمیٹی میں جانے کی ہدایت کی، پارلیمانی پارٹی ہدایات کی روشنی میں تمام دستاویزات اسپیکر چیمبر میں پہنچائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پارلیمانی پارٹی کے لیے

پڑھیں:

اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا
پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر لوگوں کو بیٹھنے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا، گرفتاریاں اور مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل کے باہر تماشے کی اجازت نہیں دی جائے گی، بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی کا وجود ہی نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی اور کالعدم جماعت قرار دینے پر قانونی مشاورت ہوگی۔عطا تارڑ نے کہاکہ یہ لوگ سیاست دان نہیں، دہشت گرد ہیں، گورنر راج کا ایک آپشن موجود ہے، سہیل آفریدی امن وامان ٹھیک نہیں کریں گے تو یہ آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی ٹرین مس کردی ہے، سول و ملٹری لیڈرشپ فیصلہ کر چکی، اب ایسے نہیں چلنے دیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا کیخلاف گھیرا تنگ ہوگا، جو شخص رویہ تبدیل نہیں کرے گا اس کیساتھ سختی ہوگی، بانی پی ٹی آئی بھارت اور افغانستان کیلئے سپیس پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کارکنوں کو عمران خان کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہ بھیجنے کا فیصلہ
  • بانی کی بہنوں نے حالات کو اس نہج پر پہنچایا، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی
  • اپوزیشن اتحاد کا پارلیمانی پارٹی اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی عمران خان کے ٹوئٹس پر خاموش کیوں؟
  • پارلیمانی محاذ پر پی ٹی آئی کی جارحانہ حکمت عملی روکنے کیلئے بڑا فیصلہ
  • قانون کی آخری حد: پی ٹی آئی کے خلاف سخت پارلیمانی کارروائی کا اعلان
  • حیدرآباد: چیئرمین آئی اون حیدرآباد عمران سہروردی سوشل ورکرز سے ملاقات کررہے ہیں
  • اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی اراکین نے سلمان اکرم راجا کو آڑے ہاتھوں لے لیا