کراچی، پرانا گولیمار کے قریب فائرنگ سے کم عمر نوجوان جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں ایک کم عمر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 15 سالہ عبداللہ اپنے بڑے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک فائرنگ کی ایک گولی اس کے سر میں آ لگی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان اور اس کا بھائی ڈیفنس فیز 2 میں مکینک کی دکان پر کام کرتے تھے اور واقعے کے وقت دونوں گھر بلدیہ ٹاؤن کی سمت جا رہے تھے، مقتول عبداللہ آٹھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا۔
واردات کے دوران عبداللہ کا بھائی بھی موجود تھا مگر اس کا موبائل فون بند ہونے کے باعث فی الحال واقعے کی مزید تفصیلات حاصل نہیں ہو سکیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق فائرنگ کسی نامعلوم سمت سے ہوئی، جبکہ امکان ہے کہ دونوں بھائی عابد آباد کی جانب جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جنوبی افریقا: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جوہانسبرگ (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی افریقا کے دارالحکومت میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی گئی اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔