کراچی:

یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے افسران کیخلاف لرزہ خیز انکشافات سے بھرپور ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کردیا، اس حوالے سے شوبز شخصیات سمیت انکے مداحوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے اتوار کو اپنے یوٹیوب چینل پر تقریباً ایک گھنٹہ طویل ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کی حراست کے دوران مبینہ جسمانی اور زبانی تشدد کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ڈکی بھائی نے بتایا کہ این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر  شعیب ریاض نے دورانِ حراست ان کا موبائل اور بائنانس (Binance) اکاؤنٹ اپنے قبضے میں لیا۔ افسر نے ان کی تمام ٹریڈز نقصان میں بند کیں اور 3 لاکھ 26 ہزار ڈالرز (تقریباً 9 کروڑ روپے) زبردستی اپنے ذاتی پرس (Personal Wallet) میں ٹرانسفر کیے۔

مزید پڑھیں: ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی

ڈکی بھائی کے مطابق انہوں نے بار بار پوچھا کہ یہ پیسہ سرکاری اکاؤنٹ میں کیوں نہیں جا رہا؟ جواب ملا: "مسئلہ حل کرنا ہے یا نہیں؟" جب بات پورے محکمے میں لیک ہوگئی تو ان افسران نے ڈر کے مارے عدالت میں "ریکوری" ظاہر کر دی لیکن اصل نیت اس پیسے کو ہڑپ کرنے کی تھی۔

واضح رہے کہ سعد الرحمٰن کو اگست میں لاہور ایئرپورٹ سے NCCIA نے گرفتار کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن جوئے اور بیٹنگ ایپس کو فروغ دے رہے تھے۔ 25 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے انہیں ضمانت تو دے دی، تاہم وہ سرکاری تحویل سے رہا نہیں کیے گئے۔ اسی دوران ستمبر میں NCCIA لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اتوار کو جاری کی گئی ویڈیو میں ڈکی بھائی نے اپنی گرفتاری سے لے کر NCCIA کی حراست تک پیش آنے والے واقعات کی تفصیل بیان کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دورانِ حراست سرفراز چوہدری نے ان کے ساتھ زبانی اور جسمانی بدسلوکی کی۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز چوہدری نے مجھے گالیاں دیں۔ پوچھنے لگے پیسہ کہاں سے آتا ہے؟ میں نے بتایا کہ یوٹیوب سے آتا ہے، میرے آٹھ ملین سبسکرائبرز ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میں بچوں کے ذہن خراب کر رہا ہوں۔ انہوں نے اتنے تھپڑ مارا کہ گنتی بھول گیا۔"

ڈکی بھائی نے یہ بھی الزام لگایا کہ کچھ اہلکاروں نے انہیں 7 سے 8 کروڑ روپے میں معاملہ "سیٹ" کرنے کی پیشکش کی جو ان کے پاس نہیں تھے۔ عروب کو ایف آئی آر میں نامزد نہ کرنے کیلئے ڈکی بھائی نے این سی سی آئی افسران کو 60 لاکھ روپے ادا کیے۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ پہلے دن حراست کے دوران وہ خود کو "بہت بے بس" محسوس کر رہے تھے اور مکمل تعاون کے باوجود انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جب انہیں کوئی جاننے والا ملا تو انہوں نے اسے کہا کہ گارڈز سے درخواست کریں کہ “کم ماریں“ جس کے بعد ان پر مزید تشدد کیا گیا۔

شفاعت علی:

ڈکی بھائی کی ویڈیو پر ردعمل میں کامیڈین شفاعت علی ہمارا معاشرہ سرفراز چوہدری جیسے کرداروں سے بھرا پڑ ہے، ہوسکتا ہے ڈکی بھائی کو انصاف مل جائے اور خود ساختہ طور پر خود کو ٹھیک سمجھنے اور مورل پولیسنگ کرنے والوں کا خاتمہ ہو۔

Watched Ducky Bhais video just now.

Whole system is full of characters like Sarfaraz Chaudhry. May @duckybhai get justice, may this madness of self righteousness and moral policing ends with this case.

— Shafaat Ali (@iamshafaatali) December 7, 2025

مشی خان:

اداکارہ مشی خان نے ڈکی بھائی کی ویڈیو پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری کی مبینہ جانب سے کیے گئے تشدد پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے جب ایک مشہور یوٹیوبر کے ساتھ یہ کچھ ہوا ہے تو عام آدمی کے ساتھ یہ لوگ کیا کرتے ہوں گے؟۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کی شفاف تحقیقات ہوں اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی کے ساتھ اس طرح کا ظلم نہ ہو۔

Such shocking details by Saad ur Rehman Aka Ducky Bhai . Such corrupt officials like Sarfaraz Chaudhry should be dealt with severity. #duckybhai pic.twitter.com/hnDfrUdx6L

— Mishi khan (@mishilicious) December 8, 2025

ثاقب اظہر:

معروف آئی ٹی ایکسپرٹ اور سوشل میڈیا انفلوینسر ثاقب اظہر نے کہا کہ میں نے کبھی ڈکی بھائی کی ویڈیو نہیں دیکھی تھی مگر آج دیکھی تو دل ہل گیا، اگر ایک مشہور یوٹیوبر کے ساتھ یہ سب ہو سکتا ہے تو سوچیں ایک عام آدمی کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا۔

حشام الہیٰ ظہیر:

معروف دینی اسکالر حشام الہیٰ ظہیر نے کہا کہ کچھ دیر پہلے جب گھر پہنچا تو گھر والوں نے ڈکی بھائی نامی یو ٹیوبر پر ہونے والے ظلم کی ہولناک داستان سنائی دل دکھی ہوا۔ ہم تو سمجھتے تھے ایسی دشمنی صرف دین پسندوں سے نبھائی جاتی ہے لیکن یہاں تو ایک عام آدمی کے ساتھ بھی وہی سلوک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے افسران کو نشان عبرت بنانا اب حکومت کے لیے چیلنج ہے مجھے امید ہے اسکے ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

شام ادریس:

یوٹیوبر شام ادریس نے کہا کہ انکے ماضی میں ڈکی بھائی سے اختلافات کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کہ کسی کے ساتھ بھی ایسا سلوک نہیں ہونا چاہیے، انہوں نے ڈکی بھائی اور ان کے خاندان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس تجربے سے مزید مضبوط ہو کر نکلیں گے۔

رجب بٹ:

ڈکی بھائی کی گرفتاری پر ان کے سابق قریبی دوست رجب بٹ نے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ سیکڑوں انفلوئنسرز نے ایسی ایپس کو پروموٹ کیا، مگر نشانہ صرف چند افراد کو بنایا جا رہا ہے۔ ادارے صرف آسان اہداف پر ہاتھ ڈال رہے ہیں، جبکہ اصل ’بڑی مچھلیاں‘ آج بھی آزاد گھوم رہی ہیں۔‘

رجب بٹ نے ڈکی بھائی اور ان کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، اور امید ظاہر کی کہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرفراز چوہدری ڈکی بھائی کی ڈکی بھائی نے نے ڈکی بھائی نے کہا کہ کا اظہار انہوں نے کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

ڈکی بھائی کی ذہنی صحت متاثر، تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت کی ضرورت ہے: اقرا کنول

معروف یوٹیوبر اقرا کنول نے کہا ہے کہ جیل میں گزارے گئے مشکل ایام نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑا ہے، جس کی وجہ سے وہ اس وقت تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے محتاج ہیں۔
اپنے نئے ولاگ میں اقرا کنول نے شوہر اریب پرویز کے ہمراہ بتایا کہ ڈکی بھائی کی رہائی کے فوراً بعد ملاقات ممکن نہیں تھی، کیونکہ حالات ایسا موقع نہیں دے رہے تھے۔ اریب پرویز نے بتایا کہ وہ ضمانت کے بعد فوری ملاقات کے خواہشمند تھے، تاہم عروب جتوئی کے مشورے کے مطابق فی الحال ڈکی بھائی کی ذہنی اور جسمانی حالت ملاقات کے لیے مناسب نہیں تھی۔
اریب پرویز نے بتایا کہ چونکہ یہ ڈکی بھائی کا پہلی بار جیل کا تجربہ تھا، وہاں کا ماحول ان کے لیے بالکل نیا اور مشکل تھا، اس لیے رہائی کے بعد انہیں فوری طور پر آرام، پرائیویسی اور اہل خانہ کی ضرورت تھی۔ اقرا کنول نے مزید کہا کہ جیل میں گزارے گئے تکلیف دہ دنوں نے ڈکی بھائی کو ذہنی طور پر متاثر کیا، اس لیے وہ کسی بھی قسم کے سماجی دباؤ یا ملاقات کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اقرا کنول نے واضح کیا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی شخص مشکل حالات کے فوراً بعد یوٹیوب پر واپس آ کر پہلے جیسا نارمل رویہ دکھا سکتا ہے، لیکن حقیقت میں ایسا ممکن نہیں۔ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے بھی کہا ہے کہ وہ اس وقت پریشان ہیں اور کسی سے ملنا نہیں چاہتے، اس لیے انہیں وقتی طور پر تنہا چھوڑ دینا چاہیے۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی حال ہی میں ضمانت کے بعد رہا ہوئے ہیں۔ انہیں اگست میں ایف آئی اے نے جوئے کی ایپس کی تشہیر کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارتی اداکارہ اور اماراتی سوشل میڈیا انفلوئنسر کے درمیان قربتیں؛ تصاویر وائرل
  • شہرِقائد میں ٹرک ڈرائیور کو بھی دوسرا بڑا ای چالان موصول، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • سوشل میڈیا کے کرشمے
  • ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
  • بیٹھو! گھر نہیں جانا؟‘—دلچسپ دلہن کی ڈرائیونگ نے دولہا کو گھبراہٹ میں ڈال دیا
  • سوشل میڈیا پر بیشتر خبریں غلط اور فیک ہوتی ہیں‘شرجیل میمن
  • ڈکی بھائی کی ذہنی صحت متاثر، تنہائی اور اہل خانہ کے ساتھ وقت کی ضرورت ہے: اقرا کنول
  • اچھی جمہوریت میڈیا کی آزادی کے ساتھ کامیاب ہوتی ہے، شرجیل میمن