آئی سی سی نے بھارتی ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یہ کارروائی 3 دسمبر کو رائے پور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ٹیم کی سلو اوور ریٹ کی خلاف ورزی کے سبب کی گئی۔
آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم مقررہ وقت میں اپنے دو اوورز مکمل نہیں کر سکی، جس کے نتیجے میں ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.
بھارتی کپتان کے ایل راہول نے اس خلاف ورزی کا اعتراف کیا اور جرمانے کو قبول کر لیا۔ آئی سی سی کی یہ کارروائی اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی کہ ٹیمیں مقررہ وقت کے اندر میچ کے اوورز مکمل کریں اور کھیل کے معیار کو برقرار رکھا جائے۔
واضح رہے کہ اس میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کا 359 رنز کا بڑا ہدف حاصل کر کے 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی، جس نے میچ کے نتائج اور بھارتی ٹیم کی کارکردگی دونوں پر اثر ڈالا۔ اس واقعے نے نہ صرف بھارتی ٹیم کی ڈسپلن میں چھوٹ کی عکاسی کی بلکہ کرکٹ کے عالمی قوانین کے نفاذ کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بھارتی ٹیم
پڑھیں:
پنجاب میں ون ڈش، اوقات پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، متعدد ہالز اور فارم ہاؤسز سیل
لاہور:پنجاب میں ون ڈش اور اوقات کار پر پابندی کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے اور مجموعی طور پر 14 شادی ہال اور فارم ہاؤسز سیل اور جرمانے عائد کیے گئے اور 9 افراد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ون ڈش، اوقات اور لاؤڈ اسپیکر کے غیر ضروری استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت پر کارروائی کی گئی اور فارم ہاؤسز اور گراؤنڈز میں بھی شادی ہالز کی طرح قوانین کے اطلاق کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی تحصیلوں میں فیلڈ وزٹس کا حکم دے دیا اور تین روز کے دوران مجموعی طور پر 562 مقامات کی انسپکشن مکمل کی گئی۔
کارروائیوں کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 14 شادی ہال اور فارم ہاؤسز سیل کردیے گئے، ون ڈش اور اوقات کار کی سنگین خلاف ورزی پر 9 افراد موقع سے گرفتار کیے گئے، نشتر ٹاؤن میں قوانین کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
انتظامیہ کی جانب سے صرف 5 دسمبر کو سب سے زیادہ 267 انسپکشنز اور 6 وینیوز سیل کیے گئے، شادی ہالز انتظامیہ کو حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا پابند کیا گیا۔
اسی طرح اسسٹنٹ کمشنرز کی شادی ہالز، مارکیز اور فارم ہاؤسز میں ضابطہ اخلاق کی چیکنگ، تقریبات میں غیر قانونی ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کی نگرانی کی جا رہی ہے، رات گئے تک جاری رہنے والی تقریبات کی مانیٹرنگ کے لیے نائٹ اسکواڈز فیلڈ میں موجود ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی تحصیلوں میں میرج ایکٹ پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ شادی ہالز اور فارم ہاؤسز میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیں، تقریبات میں بلند آواز ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کو فوری طور پر روکا جائے اورشادی ہالز مالکان کو حکومتی ایس او پیز کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کریں۔