کراچی، منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
ذرائع کے مطابق پارکنگ جیسی بنیادی سہولتوں پر ناجائز قبضہ کرکے دکانیں اور دیگر تعمیرات کھڑی کر دی گئی ہیں، جو شہریوں کے لیے شدید بدانتظامی اور مشکلات کا سبب بن رہی ہیں، جلد ہی ایسے تمام بلڈرز اور مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی متوقع ہے جنہوں نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے بیشتر کمرشل پلازوں اور شاپنگ مالز میں ابتدائی منظور شدہ نقشے سے ہٹ کر کی گئی تعمیرات کے باعث غیر قانونی تعمیرات کا وسیع جال پھیل چکا ہے۔ خصوصا پارکنگ جیسی بنیادی سہولتوں پر ناجائز قبضہ کرکے دکانیں اور دیگر تعمیرات کھڑی کر دی گئی ہیں، جو شہریوں کے لیے شدید بدانتظامی اور مشکلات کا سبب بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے اس صورتحال پر سخت نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے اور جلد ہی ایسے تمام بلڈرز اور مالکان کے خلاف بھرپور کارروائی متوقع ہے جنہوں نے منظور شدہ نقشے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: غیر قانونی تعمیرات کے خلاف
پڑھیں:
لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
—فائل فوٹوپنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے 12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔
پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
محکمۂ قانون کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔
محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔