بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔

شکیب الحسن کے بولنگ ایکشن کو 2024 میں انگلش کاؤنٹی سرے کی جانب سے کھیلتے ہوئے غیر قانونی قرار دیا گیا تھا۔ غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے انہیں معطل کردیا گیا تھا۔

ایک انٹرویو میں شکیب الحسن نے انکشاف کیا کہ میرا خیال ہے میں نے تھوڑی بہت جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کی۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے، اپنے کیریئر میں کبھی ٹیسٹ میچ میں اتنے اوورز نہیں کیے تھے۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میں لمبی بولنگ کر کے بہت تھک چکا تھا، پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچز کھیلے تھے، ہم نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی اور پھر میں 4 روزہ کرکٹ کی طرف چلا گیا۔

آل راؤنڈر شکیب الحسن نے مزید کہا کہ میں سوچ رہا تھا کہ امپائر مجھے وارننگ دیں گے لیکن انہوں نے قانون کے مطابق کام کیا، رپورٹ کیے جانے پر میں نے شکایت بھی نہیں کی۔

شکیب الحسن نے کہا کہ میں بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں فیل ہوگیا، پھر دوبارہ ٹیسٹ دیا اور وہ کلیئر ہوا۔

بنگلادیشی آل راؤنڈر نے اس میچ میں مجموعی طور پر 63.

2 اوورز کرائے تھے۔ شکیب الحسن کو رواں برس کے آغاز میں تیسرے ٹیسٹ کے بعد بولنگ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شکیب الحسن نے کہ میں

پڑھیں:

برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔

ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے ہیں، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ہسپتالوں میں پیدا ہونیوالے بچوں کا اندراج نادرا سے کروانے کافیصلہ
  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم غیر ذمہ دار اور بے کار ہے: سابق کپتان جیفری بائیکاٹ
  • مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہو گی: فیصل واوڈا
  • سندھ کی ترقی کیلیے سب کا متحد ہونا ضروری ہے، ضیاء الحسن لنجار
  • ملکی سائبر سیکیورٹی انفرا اسٹرکچر کا جامع آڈٹ کروانے کا فیصلہ
  • برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
  • پشاور ہائیکورٹ، بار ایسوسی ایشنز کا وکلا کو عدالتوں میں پیشی سے روکنا غیرقانونی قرار
  • نیویارک میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کروانے کا فیصلہ
  • اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے اثاثو ں کے گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان