برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, December 2025 GMT
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔
انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے ہیں، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث بدنام عادی مجرموں کو انگلینڈ سے طلب کر لیا
سٹی42: پاکستان نے سنگین جرائم میں ملوث بدنام عادی مجرموں کو انگلینڈ سے طلب کر لیا۔
مصدقہ خبر آئی ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ میں چھپے ہوئے سنگین نوعیت کے جرام میں ملوث پاکستانی افراد عادل راجہ اور شہزاد اکبر کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے انگلینڈ کو رسمی مراسلہ بھیج دیا ہے۔
ان دونوں پاکستانیوں پر پاکستان میں ریاست کے خلاف سنگین جرائم میں ملوث ہونے اور کرپشن کے مقدمات ہیں۔
اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے انگلینڈ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کی درخواست کردی ہے۔
سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک
آج ہی وزیر داخلہ محسن نقوی سے انگلینڈ کی اسلام آباد میں ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاک برطانیہ دوستانہ تعلقات، سکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، اس کے ساتھ وزارتِ داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ اس اہم ملاقات میں برطانیہ میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کی واپسی کے امور پر بات چیت ہوئی۔
عادل راجا پاکستان کی ریاست، اداروں اور ریاست کے اہم امور سے منسلک شخصیات پر کسی عناد اور اشتعال کے بغیر بار بار حملے کرتا ہے، پاکستان کے خلاف سفید جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا پھیلاتا ہے اور پاکستان کی ریاست ور عوام کو بار بار نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا ہے۔ اس عادی مجرم نے جھوٹے الزامات پر مبنی پروپیگنڈا کیا تو ایک پاکستانی شخصیت نے اسے انگلینڈ کی عدالت میں گھسیٹا جہاں اسے عبرت ناک شکست ہوئی، اس کو بھاری جرمانہ کیا گیا اور معافیاں مانگنے کا حکم دیا گیا۔ اس نے برطانوی عدالت میں اپیل کی، عدالت نے یہ اپیل بھی مسترد کر دی اور اس پر مزید جرمانہ عائد کر دیا۔ لیکن کتے کی دم سے بھی زیادہ ٹیڑھی فطرت کے مالک عادل راجا نے پاکستان کے خلاف نیا جھوٹ کا پروپیگنڈا کرنا جاری رکھا، ریاست کو مسلسل نقصان پہنچانے کے عمل سے عاجز آ کر پاکستان کی ریاست کے ذمہ دار ادارہ وزارت داخلہ نے اب عادل راجا کے خلاف قانونی کارروائی کر کے اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے راست اقدام کا آغاز کر دیا ہے۔
سابق وزیراعظم کا معاون خصوصی شہزاد اکبر عدالت سے اشتہاری قرار پایا ہوا ہے اور پاکستان سے فرار ہو کر انگلینڈ میں چھپا ہوا ہے۔
آج برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاداکبراورعادل راجہ دونوں کی حوالگی کے لئے حکومت پاکستان کی طرف سے حوالگی کےکاغذات ہائی کمشنر کے سپرد کیے۔
دنیا کے محفوظ ترین ممالک کی فہرست جاری
محسن نقوی نے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں، ان کو فوری پاکستان کے سپرد کیا جائے۔
وزیر داخلہ نے مسلسل جھوٹ کا پراپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کیے۔
محسن نقوی نے کہا، ہم آزادیِ اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔