انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونیوالے بھارتی بلے باز سے متعلق بڑی خبر!
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گِل کی جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں واپسی کی تصدیق کر دی۔
ہفتے کے روز جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کرنے کے بعد پریس کانفرنس میں گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ شبھمن کھیلنے کے لیے تیار ہیں، اس ہی لیے انہیں سلیکٹ کیا گیا ہے۔
واضح رہے شبھمن گِل گزشتہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف کولکتہ ٹیسٹ میں گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے رشبھ پنٹ کو کپتان بنایا گیا تھا۔
جبکہ ایک روزہ سیریز میں ان کی جگہ یشسوی جیسوال نے روہت شرما کے ساتھ اوپننگ کی تھی۔
واضح رہے بھارتی ٹیم میں آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بھی انجری کے بعد واپسی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئی سی سی نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر پاکستانی بیٹر فخر زمان پر جرمانہ عائد کر دیا۔آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سہ ملکی سیریز کے فائنل کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر فخر زمان پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا۔آئی سی سی کے مطابق فخر زمان نے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کی، جو انٹرنیشنل میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر شدید ردِ عمل یا احتجاج ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔آئی سی سی کے مطابق فخر زمان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا۔واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں فخر زمان آؤٹ ہونے کے بعد امپائرز کے فیصلے پر ان کے ساتھ طویل بحث کرتے دکھائی دیے۔پاکستان نے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی تھی۔