جنوبی افریقا کے دارالحکومت پریٹوریا کے نزدیک ساولز ویل ٹاؤن شپ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آوروں نے ہاسٹل میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں طلبا اساتذہ اور عملہ سمیت ہاسٹل سے باہر کے متعدد لوگ بھی شامل ہیں۔ تین سالہ بچہ، 12 سالہ لڑکا اور 16 سالہ لڑکی بھی ہلاک ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ صبح کے وقت کیا گیا تین مشتبہ ملزمان کی تلاش میں جاری ہے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی۔

البتہ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہے کہ واقعہ کا تعلق ہاسٹل کے اندر موجود غیر قانونی بار سے ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا میں غیر قانونی بارز، منظم جرائم اور آتشیں اسلحے کی آسان دستیابی کے باعث اجتماعی فائرنگ کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی مراکز قتل و غارت کے بڑے مراکز بن چکے ہیں جن کی روک تھام ایک گھمبیر مسئلہ بن چکی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد (این این آئی)دفتر خارجہ نے امریکی شہر ڈیلاویئر میں اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار شخص کی پاکستانی نژاد ہونے کی تردید کر دی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے امریکہ میں گرفتار شخص سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ امریکا میں پکڑا گیا لقمان خان پاکستانی شہری نہیں بلکہ افغان شہری ہے۔اواضح رہے کہ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ امریکی شہر ڈیلاویئر میں پاکستانی نژاد نوجوان لقمان خان کو گرفتار کیا گیا ہے۔لقمان خان کو 24 نومبر کو گرفتار کیا گیا تھا، 25 برس کے ملزم کی گاڑی اور گھر سے بھاری اسلحہ، گولہ بارود برآمد کیا گیا تھا۔ملزم نے ڈیلاویئر یونیورسٹی کے پولیس ڈیپارٹمنٹ پر حملے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم کے قبضے سے حملے کی منصوبہ بندی کے نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزم پر غیر قانونی مشین گن رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی کا الزام 26 نومبر کو عائد کیا گیا، ملزم کو11 دسمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر سیریز جیت لی
  • جنوبی افریقا میں نامعلوم افراد کا ہاسٹل پردھاوا؛فائرنگ سے بچے سمیت 10افراد ہلاک
  • جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل
  • امریکا کا ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ، 4 افراد ہلاک
  • امریکہ: غیر قانونی اسلحہ، حملہ منصوبہ بندی کرنیوالا گرفتار افغان شہری پاکستانی نہیں: دفتر خارجہ
  • واشنگٹن میں افغان شہری کے حملے میں امریکی اہلکار ہلاک؛ طالبان کا پہلا بیان سامنے آگیا
  • 18 سالہ وی لاگر موٹر سائیکل حادثے میں ہلاک، سر دھڑ سے جدا ہوگیا
  • سپرہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات، 2 افراد ہلاک ایک زخمی
  • امریکا میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور حملے کی منصوبہ بندی پر پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار