پنجاب میں ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر بڑا کریک ڈاؤن، متعدد شادی ہالز اور فارم ہاؤسز سیل
اشاعت کی تاریخ: 6th, December 2025 GMT
پنجاب بھر میں ون ڈش اور مقررہ اوقات کار کی خلاف ورزی کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 14 شادی ہالز اور فارم ہاؤسز کو سیل کر دیا گیا جبکہ 9 افراد کو موقع سے گرفتار بھی کیا گیا۔ کئی وینیوز پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر یہ کریک ڈاؤن شروع کیا گیا تاکہ شادیوں اور تقریبات میں ون ڈش پالیسی، مقررہ اوقات اور ساؤنڈ سسٹم کے استعمال سے متعلق قوانین پر سختی سے عمل کرایا جا سکے۔ اس فیصلے کے بعد فارم ہاؤسز اور کھلے گراؤنڈز کو بھی شادی ہالز کی طرح مکمل طور پر قواعد و ضوابط کے دائرے میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ متحرک ہوئی اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر تین روز میں 562 سے زائد مقامات کی انسپکشن مکمل کی گئی۔ اس دوران کئی جگہوں پر سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے نتیجے میں 14 وینیوز سیل کیے گئے اور متعدد مقامات پر جرمانے بھی عائد ہوئے۔ نشتر ٹاؤن میں ایک ہال کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے کا جرمانہ کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق صرف 5 دسمبر کو 267 انسپکشنز کی گئیں اور 6 ہالز کو قانون توڑنے پر سیل کیا گیا۔ ٹیموں نے واضح کیا کہ تمام شادی ہالز اور انتظامیہ کو حکومتی ایس او پیز پر ہر صورت عمل کرنا ہوگا، ورنہ سخت کارروائی ہوگی۔
اسسٹنٹ کمشنرز مختلف تحصیلوں میں شادی ہالز، مارکیز اور فارم ہاؤسز کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہے ہیں۔ تقریبات میں بلند آواز والے ساؤنڈ سسٹم کے استعمال کی نگرانی بھی تیز کر دی گئی ہے جبکہ رات گئے تک جاری رہنے والی شادیوں پر نظر رکھنے کے لیے نائٹ اسکواڈز کو فیلڈ میں تعینات کر دیا گیا ہے۔
افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میرج ایکٹ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائے، ون ڈش کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے، غیر ضروری شور یا لاؤڈ اسپیکر کے استعمال کو فوراً روکا جائے اور شادی ہالز مالکان کو ایس او پیز سے مکمل طور پر آگاہ رکھا جائے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی سہولت، غیر ضروری اخراجات میں کمی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں، اور آنے والے دنوں میں کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فارم ہاو سز شادی ہالز کیا گیا
پڑھیں:
فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے۔
یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے۔
اس رویے کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی یا اختلاف ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔
اس خلاف ورزی پر جرمانے کی سفارش آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رِیون کنگ نے کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے فخر زمان کے خلاف چارج لگایا۔
فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔
Pakistan’s experienced campaigner has been found guilty of breaching the ICC Code of Conduct.
More details ⬇️https://t.co/ZC29ECUJP7
واضح رہے کہ آئی سی سی کے لیول 1 جرائم میں سرزنش سے لے کر میچ فیس کا 50 فیصد تک جرمانہ اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل ہو سکتے ہیں۔