2025-04-25@06:54:48 GMT
تلاش کی گنتی: 42

«ہڑتال کے باعث»:

    مولانا ہدایت الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن تاجران بلوچستان کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تاجر فلسطینی مسلمانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جاری فسطائیت اور مظالم کے خلاف 26 اپریل کو ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بلوچستان بھر کے تاجر فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عالم اسلام کی فلسطین پر جاری مظالم پر خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔ تاجر برادری سے اپیل ہے کہ وہ ملک بھر کی طرح بلوچستان سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروبار اور دکانیں بند کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے، غزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تاجر رہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے...
    سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 26افراد کی ہلاکت کے خلاف سرینگرسمیت دیگر اضلاع میں مکمل ہڑتال ہے جبکہ بھارتی فورسزنے سرچ آپریشن کا دائرپورے جموں و کشمیر تک بڑھا دیا ہے سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پہلگام میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مارچ کی قیادت کی محبوبہ مفتی کی جانب سے پورے کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے” ایکس“ پر ایک بیان میںکہا کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور ممکنہ سکیورٹی کوتاہیوں کی تحقیقات کرنے کی ضرورت ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کشمیر میں سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے اور مستقبل میں حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات...
    وکلا نے خبردار کیا ہے کہ جب تک دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے منصوبے کو مستقل طور پر ختم نہیں کیا جاتا، یہ احتجاج جاری رہے گا، یہ منصوبے سندھ کے پانی کے حصے پر ڈاکہ ہیں اور ان کے خلاف ہر قانونی، جمہوری اور آئینی طریقے سے مزاحمت کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نہروں کی تعمیر کے معاملے پر کراچی کی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار ایسوسی ایشن نے سٹی کورٹ میں ہڑتال کی ہے، آج صبح وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے جس کے بعد عدالت کے باہر سائلین کا...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے...
    جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ سے نئی کینال نکالنے اور زمینیں کارپوریٹ کمپنی کو دینے کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ 6 کینال نکالنے کے خلاف پڈعیدن، میہڑ، کنڈیارو، مورو، جامشورو میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ پڈعیدن میں ریشم گلی، اسپتال روڈ، شاہی بازار اور مین بازار سمیت تمام کاروباری وتجارتی مراکز بند رہے۔ میہڑ میں بھی منصوبے کے خلاف مکمل شٹر بند ہڑتال ہوئی۔ جامشورو میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی اپیل پر شٹر ڈاؤن اور ہڑتال کے موقع پر سپر ہائی وے اور انڈس ہائی وے پر تمام ٹرانسپورٹ مکمل بند رہی۔...
    راولپنڈی: پنجاب بھر میں اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔  راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز میں علاج معالجہ معطل ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے صدر ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹر عارف عزیز کے مطابق لاہور میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر واٹر کینن سے...
    گڈز ٹرانسپورٹرز کی ملک گیر ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، جس سے ہزاروں ٹرک اور کنٹینرز پھنس گئے ہیں اور تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات کے بعد سندھ حکومت نے ٹرکوں اور کنٹینرز کے لیے نئے فٹنس قوانین متعارف کیے ہیں جن کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر مکمل پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر طارق گجر نے کہا ہے کہ بھاری مال بردار گاڑیوں کی مرمت اور کیمرے نصب کے لیے 6 ماہ کا وقت دیا جائے، بندرگاہوں سے بھاری مال کی نقل و حرکت نہ ہونے کی وجہ سے درآمدی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے  غزہ سے اظہاریکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پیغام ہے کہ ہم ظلم کے خلاف فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، سراج الحق کا غزہ مارچ سے خطاب ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی درخواست اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 26 اپریل کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہو گی کیونکہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ سے یکجہتی کا ہے اس لیے پوری قوم یکجا ہو کر ہڑتال کرے گی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے 22 تاریخ کو ہڑتال کا...
    ملک کی بڑی تاجر تنظیموں کاغزہ کو بچانے کے لئے 26اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر) ملک کی بڑی تاجر تنظیموں نےقبلہ اول کے تحفظ، غزہ کو بچانے اور فلسطین کی آزادی کے لئے 26اپریل کو ملک بھر میں شڑ ڈاون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہےجبکہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری اور صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلو چ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ھڑتال کی اپیل کو سراھتے ھیں ،حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان سے تاجران پاکستان گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس دن کو متفقہ مشترکہ تاریخ ساز فقہید المثال ھڑتال...
    ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ترقیوں کا راستہ روکنے کے خلاف محکمہ سول سپلائی گلگت بلتستان کے آفیسران اور عملے نے علامتی ہڑتال شروع کر دی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمے کے کئی سینئر آفیسران ترقیوں کے منتظر ہیں مگر ان کو ترقیاں دینے کے بجائے سکریٹریٹ سے لاکر لوگوں کو ہمارے اوپر مسلط کیا جا رہا ہے۔ سکریٹریٹ سے ہی لوگوں کو لاکر ہمارے اوپر مسلط کیا جانا ہے اور ہمارے لئے ترقیوں کا راستہ روکنا ہے تو محکمہ سول سپلائی کو ہی بند کر دیا جائے۔ ملازمین کا...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ 22 اپریل کو عالمی حکمرانوں، عالمی اداروں کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور حکومتِ پاکستان کو مسئلہ فلسطین پر جرات مندانہ کردار ادا کرنے پر مجبور کرنے کیلیے پوری قوم ملک گیر شٹرڈاون ہڑتال کرے گی، ملک بھر کی تاجر برادری، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلسطینی قیادت کی کال پر پوری دنیا کی طرح 22 اپریل کو ایک دِن ہڑتال کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی، فلسطینیوں، کشمیریوں کی آزادی، حقِ خودارادیت کے حصول سے محبت اور اسرائیلی صیہونی ناجائز انسان دشمن جنگی مجرموں کے خلاف شدید نفرت کا اظہار ہے۔ عالمِ اسلام کی قیادت...
    سٹی42: جماعت اسلامی نے حماس کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے پاکستان بھر میں اور دنیا بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کروانے کا نعرہ لگا دیا۔ جماعت کے امیر حافظ نعیم نے یہ نعرہ اس وقت لگایا ہے جب جماعت اسلامی کے ویٹرن کارکن اور سینئیر موسٹ لیڈر پروفیسر خورشید احمد کا انتقال ہوا ہے اور جماعت کے تمام پرانے کارکن سوگ کی حالت میں ہیں۔ پروفیسر خورشید احمد جماعت اسلامی کے نائب امیر اور جماوعت کے بانی مرحوم مولانا مودودی کے معتمد تھے۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ  نعیم کے نام سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس ہڑتال کو گلوبل سٹرائیک بنا دیا جائے"اتوار کے روز کراچی میں جماعت اسلامی کےکارکنوں نے "غزہ مارچ"...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کی جانب سے بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی جس پر آج صوبے کے بیشتر اضلاع میں کاروباری مراکز بند رہے۔ خصدار، قلات، مستونگ، حب، گوادر اور تربت میں کاروباری مراکز مکمل بند رہے جبکہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طور پر معطل رہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم بی این پی نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ وڈھ میں بیٹھے پُرامن مظاہرین پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوئے جس کے بعد صورت حال کشیدہ ہے۔...
    لاہور بار کی ماتحت عدالتوں نے پولیس کے مبینہ تشدد اور حبس بیجا کے خلاف آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پولیس کی جانب سے وکلاء پر  مبینہ تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے  کے معاملے پر لاہور بار کے ماتحت عدالتوں میں آج مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے۔ وکلاء نے ماتحت عدالتوں میں پولیس کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی۔لاہور بار نے اے ایس پی اور چوکی انچارج کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کردیا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ میں دیگر عدالتوں سے ججز کی تعیناتی، وکلا تنظیموں کا ہڑتال کا اعلان وکلا کے مطابق پولیس نے نائب صدر اور رکن پنجاب بارکونسل پر مبینہ طور پر تشدد کیا اور حبس بے جا میں رکھا۔...
    بلوچ یکجہتی کمیٹی کی کال پر کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف حصوں میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج میں ماہ رنگ بلوچ سمیت 17 افراد کو حراست میں لیا گیا، سات خواتین کو ہدہ جیل منتقل کوئٹہ میں جمعہ کی رات سے موبائل سروس معطل، ڈیٹا سروسز جمعرات سے بند ہیں۔تاحال ابھی تک موبائل سروسز معطلی کا باضابطہ کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا بلوچ یکجہتی کمیٹی کا کہنا ہے کہ اس کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت متعدد لوگوں کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیا گیا ہے جو سریاب روڈ پر دھرنا دے رہے تھے ۔ اس بارے میں کوئٹہ پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ماہ رنگ بلوچ...
    کوئٹہ:بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی )کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے آج صبح کوئٹہ میں لاشوں کے ہمراہ دھرنے دینے والے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔ بی وائی سی کی اپیل پر کوئٹہ، مستونگ، قلات، خضدار، چاغی، نوشکی، واشک، تربت، پنجگور سمیت بلوچستان کے کئی شہروں میں پہیہ جام اور شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ کوئٹہ میں سڑکوں پر ٹریفک بہت کم جبکہ بیش تر دکانیں اور مارکیٹیں بند ہیں. سریاب روڈ، قمبرانی روڈ، بروری روڈ سمیت کئی علاقوں میں مشتعل مظاہرین سڑکوں پر گشت کرتے اور دکانوں کو بند اور ٹریفک کو روکتے ہوئے نظر آئے۔ جمعے کو کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی...
    ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وکلاء کی جانب سے جاری ہڑتال کو 5 اپریل 2025ء تک توثیق دی ہے جبکہ ہفتہ میں دو دن تمام اضلاع میں روڈ پر احتجاج ہو گا، البتہ سائلین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمانت، نیا حکم امتناعی، سپر داری کی درخواستوں میں دائری کی حد تک وکلاء کو عدالتوں میں پیش ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان بار کونسل، ہائی کورٹ بار...
    ویسٹ مڈلینڈز کے میئر نے برمنگھم سٹی اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں کنٹینر کے کارکنوں کی جاری ہڑتالوں کے حل کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے ہڑتال پر جانے سے قبل ہی مطالبات حل کرنے کے منصفانہ طریقے تلاش کرنے کا حکم دیا، کچرا اٹھانے والے کارکنوں نے جنوری سے شہر بھر میں اجرتوں اور کام کی زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے ایک روزہ ہڑتالوں کا سلسلہ شروع کیا تھا جبکہ اب دوبارہ ہڑتال کی کال دے دی۔ تجارتی یونین یونائیٹ نے کہا کہ عملے نے منگل سے مکمل ہڑتال کرنے کے لیے ووٹ دیا ہے۔ ایک بیان میں برمنگھم سٹی کونسل نے کہا کہ اس ہڑتال کی شدت سے رہائشیوں کو مزید مشکلات...
    کراچی: شہری انتظامیہ سے مذاکرات میں پیشرفت ہونے کے بعد پولٹری دکانداروں نے ہڑتال مؤخر کردی۔ تفصیلات کے مطابق شہری انتظامیہ کے ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمت کے معاملے پر مذاکرات کی پیش کش کے بعد پولٹری دکانداروں کی ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کردی اور جمعرات کے روز کراچی میں مرغی کی دکانیں کھلی رہیں تاہم مرغی کے گوشت کی قیمت 800روپے تک پہنچ گئی۔ سندھ پولٹری ریٹیلرز اینڈ شاپ کیپرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد موخر کردی۔ کمشنر کراچی نے جمعرات کو مرغی کے گوشت کی قیمت 650روپے کلو مقرر کی تاہم شہر میں مرغی 800روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری نرخ کی خلاف...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماو¿ں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔ذرائع نے بتایاکہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔وزیر پٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز...
    کراچی ‌(نیوز ڈیسک) ملک بھر میں 4 مارچ سے پیٹرول پمپس بند ہونے سے متعلق عوام کے لئے اہم خبر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور کہا 4 مارچ کو پٹرول پمپس کی ہڑتال کے اعلان سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ عبدالسمیع خان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرزکو خیال رکھنا ہے رمضان میں کسی کو تنگ نہیں کرناچاہتے، پٹرولیم مصنوعات کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ہیں۔ چیئرمین پاکستان پٹرولیم ڈیلز نے کہا کہ ڈی ریگولیشن...
    پیپلزپارٹی رہنما سردار قیضار خان میانخیل کے اغوا کیخلاف وکلاء نے ہڑتال کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(محمد ریحان )پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار فتح اللہ میانخیل ،سابق ممبر قومی اسمبلی سردار عمر فاروق خان میانخیل مرحوم ،سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سردار ثناء اللہ خان میانخیل مرحوم ، ہدایت اللہ خان میانخیل کے بھائی اور کلاچی سے رکن صوبائی اسمبلی سردار احسان اللہ خان میانخیل کے چچا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر و امیدوار برائے صدارت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ سردار قیضار خان میانخیل کی اغوائیگی کیخلاف ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اور ہائیکورٹ بار ڈیرہ کے وکلاء نے ہڑتال کر دی ،کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اسی طرح ضلع...
    کراچی میں کئی علاقوں کے رہائشی پانی کے استعمال کے لیے واٹر ٹینکرز پر انحصار کرتے ہیں کیوں کہ بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈز کی لائن کے ذریعے پانی فراہم نہیں کیا جاتا۔ شہر کے پوش علاقے ڈیفنس، متوسط طبقے کی آبادی والے بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت متعدد دور دراز علاقوں میں پانی کی سپلائی کے لیے ٹینکرز اور چھوٹی سوزوکیاں استعمال کی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پانی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہوگیا، واٹر کارپوریشن کے ٹینکرز مالکان نے ہڑتال کردی، ٹینکرز مالکان کا کہنا ہے کہ واٹر کارپوریشن کے 5 ٹینکرز جلانے پر احتجاجاً ٹینکرز بند کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جیل چورنگی کے قریب 5 واٹر ٹینکر جلائے جانے کے بعد واٹر...
    متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج اور بھوک ہڑتال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)متنازع پیکا ترمیمی بل کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں صحافیوں کا احتجاج جاری ہے۔نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے اور آر آئی یو جے کا بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا ہم فیک نیوز اور ریگولیشن کے خلاف نہیں، اگرحکومت کی نیت درست تھی تو پھر مشاورت کیوں نہیں کی۔لاہور پریس کلب میں بھی صحافیوں کی بھوک ہڑتال جاری ہے۔پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہا کہ 14 فروری کو لائحہ عمل کا اعلان کرکے...
    اسلام آباد: صحافیوں نے حکومت کے متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف بھوک دو روز کی علامتی بھوک ہڑتال شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کالے قانون پیکا کیخلاف پی ایف یو جے کی تحریک کے اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جس کے تحت کل سے ملک بھر میں صحافیوں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔ صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کے مطابق بھوک ہڑتالی کیمپ 12 سے 14 فروری تک ملک بھر کے پریس کلبز کے سامنے لگائے جائیں گے۔ افضل بٹ کا کہنا ہے کہ کالے قانون کی واپسی تک تحریک جاری رہے گی۔ پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا ہے کہ ملک بھر کی تمام یوجیز اپنے...
    حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دی تھی۔...
    سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا، اس ضمن میں وکلا کے متوقع رد عمل کے پیش نظر شاہراہ دستور سمیت سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات  کیے گئے ہیں۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کے وکلا نے آج احتجاج کی کال دے رکھی ہے، یہی وجہ ہے کہ سپریم کورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسری جانب شاہراہ دستور پر واقع سپریم کورٹ جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے، شاہراہ دستور کی دوسری سمت نو تعمیر شدہ جناح انڈر پاس کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔...
    کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ ٹرانسپور ٹرز کی ہڑتال کے موقع پر اظہار یکجہتی کررہے ہیں
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی کاز لسٹ کینسل کر دی گئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان آج دستیاب نہیں ہوں گے، کاز لسٹ کینسل ہونے کا نوٹس عدالت کے باہر آویزاں کر دیا گیا۔ اس کے علاوہ گزشتہ روز کی ہڑتال کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے دیگر ججز کی عدالتوں میں کیسز کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہیں۔ ٹرانسفر ہونے والے تینوں ججز نے بھی آج معمول کے مطابق کیسوں کی سماعت کی، سینئیر پیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر نے سنگل بینچ میں 10 کیس سنے، جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت میں ڈویژن بنچ میں چھ کیس بھی سماعت کے لیے مقرر ہیں۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے آج نو کیسوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں دوسری ہائیکورٹس سے تین ججز کے تبادلے پر ہڑتال کے باعث آج بیشتر کیسز میں وکلا عدالت پیش نہیں ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاءافسران سرکاری وکلا اور درخواستگزار خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے،ججز تبادلے کیخلاف ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت میں ایک کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،جسٹس کیانی کی عدالت میں کچھ کیسز میں وکلا ،کچھ میں درخواست خود پیش ہوئے،وکلا پیش نہ ہونے پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی کیسز کی لسٹ جلدی ختم ہو گئی،جسٹس طارق جہانگیری کی عدالت میں بھی کیسز زیادہ تر وکلا کی عدم پیشی پر ملتوی  کئے...
    اسلام آباد کی وکلا تنظیموں کی ہڑتال کی کال کے دوران نئے آنے والے ججز کی کاز لسٹ اور نام کی تختیاں لگا دی گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعینات نئے ججز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئیں، جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کی کاز لسٹ آویزاں کی گئی جن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر کے پاس تین جسٹس محمد آصف کے پاس دو کیسز آج مقرر ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر نے کورٹ کا آغاز کر دیا، تلاوت کلام پاک سے کورٹ کا آغاز ہوا،  ڈپٹی اٹارنی جنرل عبد الخالق تھند  نے بتایا کہ میں لا افسر ہوں آپ کو ویلکم...
    حیدرآباد: بے امنی کے خلاف سنی تحریک کی جانب سے علامتی بھوک ہڑتال کی جارہی ہے
    ویب ڈیسک:اسلام آباد کے وکلاء نے دوسرے صوبوں سے ججز کے تبادلے کو مسترد کرتے ہوئے کل ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  اسلام آباد بار کونسل، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے حالیہ تبادلے عدلیہ میں تقسیم اور بدنیتی پر مبنی ہیں، وکلاء اس عمل کی بھرپور مخالفت کریں گے،چیئرمین اسلام آباد بار کونسل علیم عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ  کل 11 بجے ڈسٹرکٹ کورٹ جی الیون میں ملک گیر کنونشن منعقد کرنے جا رہے ہیں ، کل ہڑتال ہو گی ، کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہو گا، پاکستان بھر کے وکلاء سے اپیل ہے آپ بھی ہمارا ساتھ...
    خواجہ سلیمان صدیقی ودیگر تاجر رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن کارپوریشن دکانیں کرانے کا سلسلہ بند کرے، ضلعی انتظامیہ ملتان اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان انتظامیہ نے تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائی کرنی ہے تو چھوٹی بڑی شاہرواں پر کرے۔  اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران چوک بازار کے زیرِاہتمام ضلعی انتظامیہ، میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان، اے سی سٹی، اے سی صدر کا تجاوزات کی آڑ میں تاجروں کی دکانیں گرائے جانے کے خلاف حسین اگاہی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، سینیئر وائس چیئرمین...
    نئی دہلی — بھارتی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر واقع کھنوری اور شمبھو بارڈر پر تقریباً ایک سال سے چلنے والے کسانوں کے دھرنے اور 56 روز سے کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کے مرن برت (تادمِ مرگ بھوک ہڑتال) کا معاملہ موضوع گفتگو بنا ہوا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ کے کسان گزشتہ سال 13 فروری سے دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں اور کسانوں کی ایک تنظیم ’سمیوکت کسان مورچہ‘ (ایس کے ایم، غیر سیاسی) کے سربراہ جگجیت سنگھ ڈلیوال کھنوری میں گزشتہ سال 26 نومبر سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ اس درمیان بارہا ان کی صحت خراب ہوئی۔ سپریم کورٹ نے ڈلیوال کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس نے گزشتہ دنوں...
    بھارتی کسان فصلوں کیلئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں، بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مودی حکومت 14 فروری کو چنڈی گڑھ میں پنجاب کے احتجاجی کسانوں کے ساتھ بات چیت کرے گی جس میں کسانوں کے مختلف مطالبات کو لے کر مذاکرات ہونگے۔ مودی حکومت کے سینیئر افسر نے میڈیا کو یہ جانکاری دی۔ بھارتی کسان فصلوں کے لئے ایم ایس پی پر قانونی گارنٹی کی مانگ کر رہے ہیں۔ مجوزہ میٹنگ کے اعلان کے بعد بزرگ کسان لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال طبی امداد لینے پر بھی راضی ہوگئے ہیں۔ ڈلیوال کی تامرگ بھوک ہڑتال آج 55ویں دن میں...
    کوئٹہ(نمائندہ جسارت)نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان زاہداختر بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں آئے روزہڑتال شاہراہوں کی بندش کی وجہ سے مسافر ٹرانسپورٹرزپریشان اوربیزارہوگئے ہیں حکومت دفعہ 144 کا اعلان تو کرتے ہیں مگر نہ عوام کو امن دے سکتی ہے نہ روزگار اورنہ ہی اپنے دفعہ 144پر عمل کرواسکتی ہے ۔ سوراب میں ہزاروں مسافروں جس میں مریض وضعیف مردخواتین اوربچے شامل تھے کو مین روڈ پر کھلے آسمان تلے جہاں نہ ہوٹل تھے نہ کوئی سایہ 50 گھنٹے روکنا ظلم وزیادتی اورناانصافی ہے ۔مطالبات ومسائل کے حل کیلئے لاتعلق مجبورافرادکو روکنا دانشمندی نہیں ۔جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اورپریشانیوں سے نکال سکتی ہے جذباتی نعرے کرنے والے عوام کی جذبات سے ناجائز فائدہ اُٹھارہی ہے اور سیاسی ذاتی...
۱