شانگلہ، فلسطین سے یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر جھگڑا، صدر میڈیکل اسٹور یونین قتل
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پولیس افسر کے مطابق الپوری میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر ملک عدالت خان نے دیگر میڈیکل اسٹور مالکان سے ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے انکار کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں صدر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کو قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے معاملے پر میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر کو قتل کر دیا گیا۔ الپوری کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) محمد عارف خان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران میڈیکل اسٹور مالکان کے درمیان جھگڑا پیش آیا۔ پولیس افسر کے مطابق الپوری میڈیکل اسٹور ایسوسی ایشن کے صدر ملک عدالت خان نے دیگر میڈیکل اسٹور مالکان سے ہڑتال میں شامل ہونے کی درخواست کی، تاہم انہوں نے انکار کیا، جس پر تلخ کلامی ہوئی۔ اس دوران اسٹور مالک اور اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر ملک عدالت خان کے سر پر بھاری آلے سے وار کیا، جس کے نتیجے میں وہ وہ موقع پر ہی چل بسے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ الپوری میں دفعہ 302 کے تحت درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ ملک عدالت خان ایک معروف سیاسی اور یونین رہنما تھے اور ضلع کی مختلف اہم سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرتے رہے۔ ان کی اچانک موت پر ضلع بھر میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ادھر، وفاقی وزیر امیر مقام، شوکت یوسفزئی، اراکین اسمبلی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملک عدالت خان ہڑتال کے
پڑھیں:
آزاد کشمیر آل پارٹیز کا مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ
مظفر آباد(ویب ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی ،21 ستمبر سے مسلح افواج سے یکجہتی کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اے پی سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق معرکہ حق میں فتح سے تحریک آزادی کشمیر کے حوصلے بلند ہوئے، معرکہ حق میں فتح سے مسئلہ کشمیر عالمی منظر نامے میں بھرپور طریقے سے اجاگر ہوا، معرکہ حق کی کامیابی کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے میں بھارت ملوث ہے، آزاد کشمیر کے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا،۔
جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی فورم یا پریشر گروپ کو مفاد عامہ کے فیصلے کا اختیار نہیں دیا جائے گا۔
Post Views: 6