2025-04-28@11:00:56 GMT
تلاش کی گنتی: 9
«پاریش راول»:
معروف بھارتی اداکار اور اپنے بابو بھائیآ کردار کیلئے مشہور پراریش راول نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار پاریش راول نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ایسا انکشاف کیا جس نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کے علاج کیلئے انہوں نے 15 دن تک اپنا پیشاب پیا۔ View this post on Instagram A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla) یہ واقعہ ہدایتکار راج کمار سنتوشی کی فلم ’گھاتک‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔ جب ایک سین میں اداکار راکیش پانڈے کو انہیں مچھلی مارکیٹ...
ہیرا پھیری ایک یادگار بالی ووڈ فلم ہے، اور بابو راؤ اس کا سب سے یادگار کردار ہے، جسے پاریش راول نے نبھایا ہے۔ یہ کردار اب اداکار کے ساتھ اس حد تک جُڑ چکا ہے کہ لوگ اب انہیں بابو راؤ کے نام سے ہی پہچانتے ہیں۔ مزاحیہ ریلیز اور میمز میں بھی ان کا چہرہ اکثر نظر آتا ہے، یہ کردار ان کی پہچان بن چکا ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، پاریش راول نے اس کردار کی بے پناہ مقبولیت سے خود کو بندھا ہوا محسوس کرنا شروع کر دیا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے بابو راؤ کے کردار کو ’گلے کا پھندا‘ قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ یہ کردار ان...
سجاول(نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر – 1 عبدالکریم سنگراسی کی زیر صدرات پائیدار۔ یونیڈو پروجیکٹ کی وسط مدتی تشخیص اور پیشرفت کا جائزہ لینے کے متعلق ڈی سی آفس سجاول میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں او پی ایم کی طرف سے ٹیم لیڈر غلام شبیر کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور مقامی حکومت کے افسران، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام (این آر ایس پی) پائدار ٹیم اور یونیڈو سجاول کی ٹیم سمیت مختلف سرکاری شعبوں اور تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی اور پروجیکٹ کی تشخیص پر تفصیلی بات چیت میں حصہ لیا۔ اس موقع پر رورل گروتھ سینٹراور پائیدار پروجیکٹ کے تحت دیگر اجزا کی پیشرفت اور کامیابیوں کا جائزہ...
سجاول(نمائندہ جسارت) سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ سجاول پہنچ گئے ایس ٹی پی سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی کی قیادت میں ناکہ سے پبلک پارک تک دریائے سندھ سے مزید 6 کینالز نکالنے کے منصوبے کے خلاف ریلی نکالی گئی اس موقع پر ڈاکٹر قادر مگسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے کینالوں کے خلاف مہم چلا رھے ھیں نیشنل ھاء وے پر تین بڑے دھرنے ،شٹر بند ھڑتال اور کراچی میں احتجاج کیا تین ماہ سے گلی کوچوں میں عوام کی آگاھی کے لئے مہم چلا رہے ہیں پیپلز پارٹی مسلسل موقع پرستی کر رھی ھے وفاق کو کہتے ھیں کہ آپ کام جاری رکہیں پیپلز پارٹی کی منافقانہ پالیسی کی وجہ سے سندھ کو...
فوٹو: فائل مسلم لیگ (ن) فرانس کے جنرل سیکریٹری رانا محمود خان نے کہا ہے کہ اوورسیز سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمات پارٹی کا ہراول دستہ ہیں، ان کو مضبوط اور فعال بنانے کےلیے ہم ہر وقت سرگرم عمل ہیں۔یہ بات انہوں نے پارٹی اجلاس سے خطاب میں کہی جو یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا۔رانا محمود کا کہنا تھا کہ ہم پارٹی قائد نواز شریف کے سیاسی میدان میں متحرک ہونے کا خیرمقدم کرتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ان کی قیادت میں ملکی معیشت کو مزید مستحکم بنائیں گے اور اوورسیز سطح پر ہم ان کے شانہ بشانہ ہوں گے اور کوشش کریں...
سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے پسماندہ علاقے کے آئی بی اے ٹیسٹ 2021 اور 2023 کے پاس اُمیدواروں نے ڈی ای او آفس کے سامنے احتجاجی ریلی نکال کر دھرنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق اُمیدواروں کے تقررنامے موصول ہونے کے بعد جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف آصف میمن، طاہر ہاشم سومرو، بلاول کناد احسان بھجورو، تنویر زئور، شاہد لوہار، محمد باقا درس معشوق، عامر حیدر سارنگ سومرو، پیر سجاد سمیت و دیگر متاثرہ اُمیدواروں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے دھرنا دے کر نعرے لگائے اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام کے سامنے آواز بلند کی۔ اس موقع پر متاثرہ اُمیدواروں نے کہا کہ ہم بے روزگار ہیں، پورے سندھ میں اپنی محنت سے میرٹ لسٹ میں...
سجاول(رپورٹ:حفیظ الرحمن میمن رحمانی) سندھ اسمبلی کی ممبر ہیر سوہو کا سندھ حکومت کی ترجمان مقرری کے بعد پہلی بار اپنے آبائی شہر پہنچنے پر اصفر سوہو پیٹرول پمپ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان، مقامی معززین اور عوام کی بڑی تعداد نے جئے بھٹو کے زرودار نعروں کی گونج میں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں جبکہ سندھ کے روایتی تحائف لنگی اور اجرک کے تحائف پیش کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی۔ ترجمان سندھ حکومت ہیر سوہو کو ایک شاندار ریلی کی صورت میں سوہو ہاؤس میرپور بٹھورو پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا یہاں کے عوام کے ساتھ ہے، انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے...
سجاول (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی کی ایم پی اے ہیر سوہو وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان مقرر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی شہر میرپور بھٹورو پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے کارکنان، رہنما اور عوام کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا، بعد ازیں اصغر سوہو پیٹرول پمپ میرپور بھٹورو سے لے کر ان کی رہائش گاہ پر وقار ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ترجمان ایم پی اے ہیر سوہو ریلی کے دوران عوام سے خطاب بھی کریں گی۔
سجاول (نمائندہ جسارت) سندھ کے شہریوں کی جانب سے شہر میں پانی کی قلت کے خلاف جامع مسجد چوک پر احتجاج کیا گیا۔ شہری رہنما اشرف میمن، کونسلر محمد حسن قاسمی، نصیب اللہ حیدری، شہری اتحاد کے صدر ایاز میمن نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی قلت کا سلسلہ جاری ہے، واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کی شدید قلت، پانی نہ ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں پانی کی سپلائی بحال کر کے پانی پہنچایا جائے، بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا، جبکہ ٹاؤن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ آبپاشی نے آگاہ کیا کہ پانی 15 جنوری...