راول میمن کا ٹنڈوجام کا دورہ،برسات کے انتظامات کاجائزہ
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) پیلزپارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے صاحبزادہ راول میمن کا ٹنڈوجام کا دورہ برسات کے انتظامات کا جائزہ مین سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق برسات کے موسم کے آغاز کے سلسلے میں حلقے کے ایم پی اے اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر ان کے صاحبزادے اور پیپلز پارٹی کے رہنما راول شرجیل انعام نے ٹنڈوجام کا دورہ کیا اور میونسپل کارپورشن ٹنڈوجام کے برسات کے پانی سے شہر کے بچائو کا جائزہ لیا شہر کے برساتی نالوں اور شہر بھر کی سیوریج لائن کے متعلق انھیں میونسپل کارپوشن کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پورے شہر میں برسات قبل سیوریج پانی کی نالوں کی صفائی کرائی جارہی ہے جبکہ برساتی پانی کے نالے بھی صاف کرائے جارہے ہیں برسات کا پانی شہر میں نہ کھڑا ہو اس کے لئے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے شہر کے مین سیوریج پمپنگ اسٹیشن کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔