اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی خصوصی دعوت پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

سعودی وفد کی سربراہی میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر عبدالرحمان بن سنہت الحربی کررہے تھے۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ اور قومی اسمبلی کے اراکین نے وفد کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں مزید 600 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک میں اتفاق

اس موقع پر سحر کامران، رعنا انصر، سید حفیظ الدین، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو، فرح ناز اکبر، مسرت رفیق مہیسر، مرزا اختیار بیگ، میاں خان بگٹی، ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور سید ابرار شاہ بھی موجود تھے۔

قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران کی جانب سے سعودی وفد کو قومی اسمبلی میں قانون سازی کے عمل، ایوان کی کارروائی کے طریقہ کار اور قومی اسمبلی ہال کے تاریخی پس منظر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

سعودی وفد نے اس عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کیے اور معلوماتی پہلوؤں کو سراہا۔ سعودی وفد نے پاکستانی پارلیمان کی میزبانی، بریفنگز اور وفد کی مہمان نوازی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو ’یادگار اور قابلِ قدر تجربہ‘ قرار دیا۔

یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی، جمہوری اور عوامی روابط کو فروغ دینے میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کے دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا اور مستقبل میں دونوں پارلیمانوں کے درمیان اشتراکِ عمل مزید مضبوط ہوگا۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے سعودی شوریٰ کونسل میں قائم سعودی پاک پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے تین رکنی وفد کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پارلیمانی، سفارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کے فروغ اور استحکام پر زور دیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے وفد کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سعودی شوریٰ کونسل کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے اور مستقبل میں وفود کے تبادلوں کو فروغ دیا جائے گا۔

سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ڈپٹی اسپیکر کی میزبانی پر تشکر کا اظہار کیا اور پاکستان میں ملنے والی محبت، خلوص اور عزت کو ناقابلِ فراموش قرار دیا۔

وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے، بالخصوص پارلیمانی سطح پر قریبی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے سعودی وفد کے ارکان کو اعزازی شیلڈز پیش کیں، جو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی علامت تھیں۔

سعودی وفد میں سعودی پاک پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمان بن سنہت الحربی اور شوریٰ کونسل کے اراکین ڈاکٹر ایمان بنت عبدالعزیز الجبرین اور انجینیئر سالم بن علی الشہرانی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں سعودی عرب پاکستان میں توقعات سے زائد سرمایہ کاری لائے گا، ولی عہد جلد کارآمد دورہ کریں گے: طاہر اشرفی

ظہرانے میں پاکستان کی جانب سے وفاقی وزرا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، شزہ فاطمہ خواجہ اور اراکین قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، سید نوید قمر، میر عامر علی خان مگسی، اسد عالم نیازی اور زیب جعفر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پارلیمنٹ ہاؤس سعودی شوریٰ کونسل وفد کا دورہ وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پارلیمنٹ ہاؤس سعودی شوری کونسل وفد کا دورہ وی نیوز ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمنٹ ہاؤس کونسل کے وفد کے درمیان سعودی وفد کو مزید کا دورہ وفد کا وفد نے وفد کے

پڑھیں:

پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکلنے پر سپیکر کا نوٹس، ٹھیکہ منسوخ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے لال بیگ نکلنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کر دیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے انتظامیہ کا کنٹریکٹ منسوخ کیے جانے کی تصدیق کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی میں 3 عہدے خالی
  • پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ قومی اسمبلی سے تین اہم عہدے  اور کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی
  • پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا
  • پارلیمنٹ ہاؤس میں ارکان اسمبلی کے کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
  • قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل
  • سینٹ، قومی اسمبلی  میں اپوزیشن لیڈروں سمیت  9 ارکان پارلیمنٹ نااہل
  • پارلیمنٹ کیفے ٹیریا کے کھانے سے کاکروچ نکلنے پر سپیکر کا نوٹس، ٹھیکہ منسوخ 
  • الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
  • عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا اور زرتاج گل سمیت 9ارکان پارلیمنٹ نااہل قرار
  • الیکشن کمیشن نے شبلی فراز و عمر ایوب سمیت 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نا اہل قرار دیدیا