Express News:
2026-07-24@01:47:30 GMT

راولپنڈی میں تیسرے دن بھی نان بائیوں کی مکمل ہڑتال

اشاعت کی تاریخ: 7th, November 2025 GMT

راولپنڈی میں آج تیسرے دن بھی نان بائیوں کی ہڑتال جاری ہے۔ ضلع بھر کے تنور آج جمعہ تیسرے روز بھی مکمل بند ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کو ناشتہ، لنچ میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اکثر افراد بغیر ناشتہ کیے اسکولز اور دفاتر روانہ ہورہے ہیں۔

گھروں میں دوبارہ روٹیاں پکانے کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا ہے۔ راولپنڈی کے شہری صبح ناشتہ میں نان، روغنی نان، تنوری پراٹھوں سے تیسرے دن بھی محروم ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد کی بیکریوں سے رس کیک، بن اور شیر مال کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے۔

نان بائیوں نے ہڑتال کا دائرہ پنجاب بھر تک پھیلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر نان بائی ایسوسی ایشن شفیق قریشی کا کہنا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کرنے جا رہے ہیں۔ ہم 10500 روپے بوری سرخ آٹا خرید کر 14 روپے روٹی اب فروخت نہیں کرینگے۔

صدر ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی آٹا سرخ بوری 5500 روپے سے 10500 روپے ہوگیا ہے جبکہ میدہ فائن آٹا بوری 6200 روپے تھی اور آج 12 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 

مزید برآں تنوروں کو جرمانے 50 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے تک کئے جاتے ہیں۔ پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کا رویہ انتہائی توہین آمیز ہوتا ہے۔ انتظامیہ سے مذاکرات کوئی فائدہ نہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک اور ہڑتال پنجاب بھر میں وسیع کرنے کیلئے آج اہم اجلاس ہورہا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن