پیپلز پارٹی نااہلی اور کرپشن کا امتزاج، احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا۔ منعم ظفر خان
اشاعت کی تاریخ: 1st, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔جماعت اسلامی کراچی نے یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں مسلسل تاخیر اور شہریوں کو پریشانی کے خلاف احتجاجی مہم کا آغاز کر دیا اس سلسلے میں ہفتہ کو یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کی۔
منعم ظفر خان نے بیت المکرم مسجد تا حسن اسکوائر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ریڈ لائن بی آر ٹی کی تعمیر میں تاخیر کے خلاف مہم کا آغاز کردیا ہے۔ چھ سال ہوگئے لیکن یہ منصوبہ مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ گلشن اقبال گلستان جوہر اور اسکیم 33کے لاکھوں شہری متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچر تباہ حال، سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ گلشن اقبال کاروباری مرکز ہے، یہاں تعلیمی ادارے اور جامعاات ہیں پیپلز پارٹی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ شہریوں کا روزگار تباہ ہو یا تعلیم میں حرج ہو۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے اربوں روپے کے فنڈز دیے 2019ءمیں منصوبے پر کام شروع کیا گیا ہر بار نئی تاریخ دی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی بد ترین نااہلی اور کرپشن کا امتزاج ہے۔
منعم ظفر خان نے کہاکہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ودیگر اداروں کو فنڈز کے لیے مدعو کیا لیکن کام مکمل ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ کراچی وہ واحد شہر ہے جہاں منصوبے کی تکمیل کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی جاتی۔ ریڈ لائن منصوبے سے متاثرہ افراد کے لیے بھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ یونیورسٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور شہریوں کے لیے کوئی متبادل راستہ نہیں دیا گیا۔ نیپا تا حسن اسکوائر 2.
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن لوگوں کا کاروبار تباہ ہورہا ہے انہیں معاوضہ نہیں دیا جارہا، بلکہ ٹھیکے والوں پر مشتمل جعلی لسٹیں بنائی جارہی ہے۔ آج کا احتجاج علامتی ہے اگر مسائل حل نہ ہوئے تو اس سے بڑا احتجاج کریں گے۔شہری کراچی کو قابض گروپ پیپلز پارٹی کی فسطائیت سے نجات دلانے کے لیے جماعت اسلامی کا دست و بازو بنیں ہمارا مطالبہ ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کو فوری مکمل کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کی حتمی تاریخ دی جائے۔ یونیورسٹی روڈ سے گزرنے والوں کے لیے متبادل راستے فراہم کیے جائیں۔منعم ظفر نے اعلان کیا کہ جدوجہد اور مزاحمت کو آگے بڑھائیں گے اور شہر کراچی کا مقدمہ لڑتے رہیں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یونیورسٹی روڈ پیپلز پارٹی ریڈ لائن نہیں دی کے لیے
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے‘ وسائل تو لیتی ہے مسائل حل نہیں کرتی‘منعم ظفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-01-24
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کو سونے کی چڑیا سمجھ رکھا ہے ، کراچی سے وسائل تو لیتی ہے اہل کراچی کے مسائل حل نہیں کرتی ، بلدیاتی اداروں کے اختیارات و وسائل نچلی سطح پر منتقل کرنے کو تیار نہیں ، ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے اور سندھ کے بجٹ کا 95فیصد حصہ فراہم کرنے والے شہر کے عوام 18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شکار اور آدھا شہر پینے کے پانی سے محروم ہے ، ٹینکر مافیا کا راج ہے ، ٹرانسپورٹ میسر نہیں ، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں ، انفرا اسٹرکچر تباہ حال اور سندھ حکومت بھاری ای چالان کرنے میں لگی ہوئی ہے ، پنجاب میں جو چالان 200 روپے کا ہے سندھ حکومت نے کراچی میں 5000روپے کا کر دیا ہے ، اجتماعی جدو جہد کے ذریعے ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ جماعت اسلامی اہل کراچی کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کی جدو جہد جاری رکھے گی ۔21تا 23نومبر مینار پاکستان لاہور میں ’’بدل دو نظام ‘‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ’’اجتماع عام ‘‘ ملک میں ظلم اور استحصال کے نظام کے خلاف اور عدل و انصاف کے قیام کی جدو جہد میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا ،اہل کراچی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ’’اجتماع عام ‘‘ میں شرکت کریں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ملیر کالا بورڈ پر ممبرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کنونشن سے امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کل بھی اس شہر کے لوگوں کی توانا آواز تھی آج بھی اہل کراچی کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہی ہے ، ہم نے شہر کی بہتری کے لیے مختلف عوامی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں ، جو عوام کی خدمت کے ساتھ دین کی دعوت اور فہم بھی پہنچارہی ہیں، اجتماعی جدوجہد کے نتیجے میں ترقی کی درواز ے کھل جاتے ہیں اور لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، جماعت اسلامی نے 2سال کے عرصے میں اپنے 9ٹائونزمیں 171 پارکس بحال ، 42سرکاری اسکولوں کی تزئین وآرائش اور تعمیر نو کی ہے ، ایک لاکھ سے زاید اسٹریٹ لائٹس نصب کرکے انہیں روشن کیا ہے ، ماڈل محلے تیار کیے ہیں، ماڈل کالونی ٹائون میں بیسک ہیلتھ یونٹ کا 90فیصد کام ہوچکا ہے ، ہم اس شہر کے لوگوں کو صحت کی سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں، جماعت اسلامی فائلیں پھینک کر جانے والی نہیں بلکہ خدمت کرنے والی جماعت ہے ، نعمت اللہ خان نے اس شہر کو کے تھری کا منصوبہ دیا ، آج 22سال ہوچکے لیکن کے فور منصوبہ بننے کا نام نہیں لے رہا ، 25ارب کا یہ منصوبہ آج 126ارب تک پہنچ گیا ہے ،شہر میں سیوریج کا نظام تباہ حال ہے ، جماعت اسلامی سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ‘ امیر ضلع ائر پورٹ محمد اشرف و دیگر کالابورڈ میں ممبرز کنونشن سے خطاب کررہے ہیں