data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور(وقائع نگارخصوصی )امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کامیاب کسان بچائو، پاکستان بچائو روڑ کارواں کے انعقاد پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کسان روڑ کارواں کا مقصد غریب کسانوں کی آواز کو حکومتی ایوانوں تک پہنچانا تھا اور الحمد اللہ ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔ جب تک حکومت کسانوں کو ریلیف فراہم نہیں کرتی اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے بوٹ پالش کرکے اقتدار میں آ گئے ہیں۔ان سے خیر کی توقع نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے صوبہ پنجاب سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے اور شعبہ زراعت و کسان اس کے بڑے متاثرین ہیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سربراہان و ذمہ داران عوام کو ریلیف دینے اور بالخصوص کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکیج لانے کے اعلانات کر رہے ہیں مگر عملاً کچھ نہیں ہو رہا۔جس سے کسانوں میں مایوسی بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ بد قسمتی سے آج ہر پاکستانی تین لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔ مگر حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے معیشت کا بٹرہ غرق کرکے رکھ دیا ہے۔ 25کروڑ عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے، لوگوں پر نئے ٹیکس لگانے سے حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔ حکومت ہوش کے ناخن لے اور ایسی پالیسیاں اختیار کی جائیں جن عوام کو کچھ ریلیف میسر ہو۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف حکومت مسلسل عوام پر مہنگائی کے نشتر چلا رہی ہے، لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں،مزدور بے روزگار اور معیشت کا پہہ رک چکا ہے۔ تو دوسری جانب سیلاب نے لوگوں کا نا قابل تلافی نقصان کیا ہے، لاکھوں گھر اجڑ چکے ہیں 80لاکھ افراد سیلاب سے متاثر اور اربوں روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ مال موشی ہلاک اور لاکھوں ایکڑفصلیں برباد ہو گئیں ہیں۔ سیلاب کے باعث 60ہزار بچے تعلیم سے محروم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ حکمران اپنے اللوں تللوں کو ختم اور عوام جیسی ساد ہ طرز زندگی کوا ختیار کریں۔محمد جاوید قصوری نے مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔ سیلاب سے متاثر کسانوں کی اگلی فصل کے لیے بیچ اور کھاد مفت فراہم کی جائے۔سیلاب سے متاثر کسانوں کو فی ایکڑ 40 ہزار روپے کا ریلیف پیکیج دیا جائے۔کھا دوں اور زرعی ادویات کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کی جائے۔زرعی ٹیوب ویلوں کی بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ کی جائے اور کسانوں سے گندم کی قیمت خرید 4500 روپے اور شہریوں کے لیے روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے۔

وقائع نگار خصوصی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیلاب سے متاثر کی جائے

پڑھیں:

حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

(جاری ہے)

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار