کراچی کو عالمی شہروں کی صف میں شامل کرایا جائے‘میئر
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا دل ہے، ایک ایسا شہر جو معاشی سرگرمیوں، ثقافتی تنوع اور انسانی استقامت کی علامت ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور حکومت سندھ کا وژن ہے کہ کراچی کو عالمی شہروں کی صف میں شامل کرایا جائے جہاں جدید شہری سہولیات، ماحول دوست ٹرانسپورٹ، صاف توانائی اور متوازن شہری منصوبہ بندی کو فروغ دیا جارہا ہے، دبئی ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ جیسے عالمی فورم پر کراچی کا مؤقف پیش کرنا باعثِ فخر اور اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی عالمی سطح پر ترقی اور تعاون کے نئے دروازے کھول رہا ہے، دنیا کے بڑے شہروں کے درمیان کراچی کو ایشیائی ترقی کا سنگِ میل قرار دیا جانا ایک اہم پیش رفت ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ شہرِ قائد کی سمت درست اور ترقی کے سفر پر گامزن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی سطح پر کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے دبئی میں منعقد ہونے والی ایشیا پیسیفک سٹیز سمٹ (Asia Pacific Cities Summit) میں شرکت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
میرپور خاص: میئر عبدالرئوف غوری نے اسفالٹ پیج ورک کے کام کا آغاز کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) میئر عبدالرؤف غوری کا ایک اور وعدہ پورا ،رواں سال بارشوں کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی شہر کی مختلف شاہراہوں پر میئر کی ہدایت پر اسفالٹ پیچ ورک کام کا آغاز کردیا ، تفصیلات کے مطابق مئیر عبدالروف غوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حالیہ بارشوں میں شہر کی اہم شاہراہوں جن میں انڈر پاس روڈ، عمرکوٹ روڈ، پوسٹ آفس چوک روڈ ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف سٹرکیں بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کے سبب شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا جس کے لیے بارشوں کے فوری بعد میری جانب سے میرپورخاص کی عوام سے وعدہ کیا گیا تھا مون سون بارشوں کے سیزن کے اختتام پر شہر بھر میں اسفالٹ روڈ کا کام شروع کردیا جائے گا انھوں نے کہا کہ فوری طور کارپوریشن انجنئیرنگ محکمے کو کام کی ہدایت جاری کر دی گئی اور کام شروع ہوچکا جس میں انڈر گراؤنڈ پل کے اطراف شاہراہ اسٹیشن۔ چوک پوسٹ آفس چوک مارکیٹ چوک بلدیہ روڈ سنیت دیگر روڈز شامل ہیں۔