ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو شروع کی گئی پکڑدھکڑ کا سلسلہ اتوار کی صبح بھی جاری رہا۔ مربوط چھاپوں کے دوران تقریبا 200 نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتار کیا گیا اور گرفتار افراد کو اوور گرائوند ورکرز کا نام دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے اپنی تازہ ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 200 سے زائد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہیں اوور گرانڈ ورکرز کا نام دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں ہفتے کو شروع کی گئی پکڑدھکڑ کا سلسلہ اتوار کی صبح بھی جاری رہا۔ مربوط چھاپوں کے دوران تقریبا 200 نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے نام پر گرفتار کیا گیا اور گرفتار افراد کو اوور گرائوند ورکرز کا نام دیا گیا ہے۔ یہ اصطلاح بھارتی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے عام کشمیریوں کی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے وضع کی ہے۔ پولیس کے بیانات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان گرفتاریوں کا مقصد آزادی پسند تنظیموں کے لیے امدادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے، لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں اور مقامی لوگوں نے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کی نظربندیوں سے مقبوضہ علاقے میں عام شہری متاثر ہوتے ہیں، خوف ودہشت کی فضا قائم ہوتی ہے اور بنیادی آزادیاں سلب ہو جاتی ہیں۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ اوورگرائونڈ ورکرجیسی لیبل کا استعمال شفاف قانونی بنیاد یا مناسب قانونی کارروائی کے بغیر بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ یہ گرفتاریاں مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کی گئیں۔ حالیہ ہفتوں کے دوران سینکڑوں چھاپے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں اور لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی جو قابض حکام کی ایک وسیع حکمت عملی کی عکاسی کرتی ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں کا یہ سلسلہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں شہری اور سیاسی حقوق کی پامالیوں کو مزید اجاگر کرتا ہے جہاں اکثر گرفتاریوں کو کالے قوانین کے ذریعے احتیاطی نظر بندی کے بہانے جائز قرار دیا جاتا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے لوگوں میں بداعتمادی بڑھ جائے گی اور علاقے میں پہلے سے ہی نازک سماجی و سیاسی ماحول مزید ابتر ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے دوران گیا ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے اونتی پورہ سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا

ذرائع کے مطابق شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک شہری کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں نے مصیب نذیر نامی شہری کو ایک مشترکہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا۔ شہری کی غیر قانونی حراست کا جواز فراہم کرنے کیلئے اس پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مودی حکومت نے حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت چار ہزار سے زائد کشمیریوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کر رکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز نے اونتی پورہ سے ایک شہری کو گرفتار کر لیا
  • دہائیوں پرانے کیسز میں تازہ گرفتاریوں سے عوامی بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، میرواعظ عمر فاروق
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • میر واعظ عمر فاروق کا دہائیوں پرانے جھوٹے مقدمات میں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر اظہار تشویش
  • مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی عدم بحالی پر کشمیری عوام میں بھارت کیخلاف شدید غم و غصہ
  • مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی سفاکیت اور ظلم و استبداد جاری
  • بھارت ہر صورت یاسین ملک کو سولی پر چڑھانا چاہتا ہے: مشعال ملک  
  • وادی کشمیر، ملاوٹی کھانے پر حکومتی خاموشی پر ائمہ جمعہ کی تشویش
  • کوٹلی آزاد کشمیر میں کھلی کچہری کے دوران پینشن فراڈ کا انکشاف