پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
پاکستان دنیا کے پہلے 3کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، بلال بن ثاقب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے پہلے تین کرپٹو اپنانے والے ممالک میں شامل ہے، اگلے 10 برس میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خود مختاری مستحکم کر لیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار ایکس چینجز کیلئے منظم، شفاف اور عالمی معیار کا راستہ کھول دیا، یہ اقدام نئی سوچ کی عکاسی اور ادارہ جاتی تبدیلی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائنانس اورایچ ٹی ایکس کو این او سی کا اجرا نئی سوچ کا عملی قدم ہے، فریم ورک کے تحت اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی نگرانی ممکن ہوگی، دنیا کے بڑے مالی مراکز اسی طرح کے مرحلہ وار ماڈلز اپناتے ہیں، دنیا کے پہلے 3 کرپٹو اپنانے والے ممالک میں پاکستان کا شمار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عالمی مالیاتی نظام کے تحت بروقت اور درست فیصلے کرنے ہیں، قانونی اورمنظم راستے کے بغیر صلاحیتوں کا کوئی فائدہ نہیں۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ 3 سے 4 کروڑ پاکستانی ڈیجیٹل اثاثے استعمال کررہے ہیں، پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثے اپنانے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، 100 ٹریلین ڈالر کا عالمی بانڈ مارکیٹ ڈیجیٹل ریلز کی طرف بڑھ رہا ہے، فریم ورک صرف ٹریڈنگ کیلئے نہیں بلکہ صنعتوں کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔
معاون خصوصی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان اگلے 10 سال میں ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی خودمختاری مستحکم کر چکا ہوگا، پاکستان کا مستقبل امپورٹ نہیں ہونا چاہیے یہاں آپ کے ہاتھوں بننا چاہیے، ہماری نوجوان نسل ورلڈکلاس ہے، آپ انووویشن کو اگنور یا ختم نہیں کر سکتے ،صحیح پالیسیاں لانا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس جو مواقع موجود ہیں وہ بہت کم ممالک کے پاس ہیں، ہم کرپٹو کو ریگولیٹ کرنا چاہ رہے ہیں، ٹیلنٹ کا فائدہ تب ہے جب اس کے پاس ایک لیگل سٹرکچر یا فریم ورک ہو، ہمیں ٹیلنٹ کیلئے راستہ فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔بلال بن ثاقب کا مزید کہنا تھا کہ فریم ورک صرف ٹریڈنگ کیلئے نہیں، اس فریم ورک کے تحت ہم پاکستان کو 2050 کی انڈسٹریز کیلئے تیار کرنا چاہ رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستانی نوجوان صرف صارفین نہ بنیں بلکہ گوبل ایکسپرٹس بنیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا ڈی ایس پی عثمان حیدر ہی اپنی بیوی اور بیٹی کا قاتل نکلا، اعتراف جرم کرلیا فیض حمید کے ساتھ 2حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے، جاوید لطیف کا دعوی نواز شریف ستر ہزار حرام ووٹ لیکر مسلط ہوئے، انکو لانے والوں کا چالان کون کریگا، حافظ نعیم آسٹریلیا میں سڈنی کے ساحل پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 12افراد ہلاک، متعدد زخمی اس بار ڈی چوک سے آزادی لیکر یا کفن میں واپس آئیں گے، وزیراعلی خیبر پختونخوا بگرام ایئربیس پر فوجی ساز و سامان کی تیاری کا طالبان رجیم کا پروپیگنڈا بے نقابCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلال بن ثاقب دنیا کے پہلے کہنا تھا نے کہا
پڑھیں:
پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں عالمی مثال بنے گا، وزیراعظم کے معاون بلال بن ثاقب
وزیراعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کا کہنا ہے کہ پاکستان انویشن سے بھاگ نہیں رہا بلکہ اسے خوش آمدید کہتا ہے اور اس کے لیے واضح قوانین اور ریگولیشنز فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یوتھ مستقبل کے منتظر نہ رہیں بلکہ اسے خود تخلیق کریں۔
یہ بھی پڑھیں:بلال بن ثاقب اور بو ہائنس کی ملاقات، پاک امریکا ڈیجیٹل شراکت داری کی نئی راہ ہموار
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان نے 2 ایکسچینجز کو این او سی جاری کر کے ایک بنیاد قائم کی ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل ایسٹس کے لیے مضبوط اور محفوظ نظام کی علامت ہے۔ یہ این او سی ملک کا آخری ہدف نہیں بلکہ ان عمارتوں کی بنیاد ہے جو انویشن کے حامل افراد خود تعمیر کریں گے۔
معاون خصوصی نے زور دیا کہ پاکستان کا مستقبل امپورٹ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملک میں ڈیجیٹل ایسٹس کی تیاری اور ترقی پاکستانی ہاتھوں سے ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ایسٹس میں ایک گلوبل کیس اسٹڈی بنے گا تاکہ ایمرجنگ مارکیٹس اور دیگر ممالک یہ دیکھ سکیں کہ پاکستان نے اپنے قوانین کے مطابق ڈیجیٹل ایسٹس کو کس طرح ریگولیٹ کیا ہے۔
انہوں نے عالمی کمیونٹی کے لیے بھی پیغام دیا کہ جو لوگ پاکستان کے اصولوں کی پیروی کریں، وہ یہاں خوش آمدید ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کی یوتھ سے کہا کہ وہ مستقبل کے لیے تیار رہیں اور اسے تخلیق کریں، انتظار نہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں