جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ میں شدید دھند، حدِ نگاہ صفر، ٹریفک شدید متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 December, 2025 سب نیوز

جڑانوالہ، ٹھیکریوالہ اور کمالیہ سمیت گردونواح کے علاقوں میں شدید دھند اور فوگ نے ڈیرے ڈال دیے ہیں، جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے لگے ہیں۔

صبح کے اوقات میں دھند اس قدر گہری رہی کہ کئی مقامات پر حدِ نگاہ صفر تک محدود ہو گئی۔

جڑانوالہ میں گھنی دھند کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جبکہ شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دورانِ سفر فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں، رفتار کم رکھیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے۔

ٹھیکریوالہ اور اس کے نواحی علاقوں میں بھی دھند کے باعث ٹریفک سست روی کا شکار رہی، جبکہ سرد موسم نے شہریوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔

اسی طرح کمالیہ میں بھی شدید دھند چھا گئی جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک سردی اور دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے آئی ایم ایف، بجلی سبسڈی میں 143 ارب روپے کی کٹوتی امریکا، براؤن یونیورسٹی میں امتحانات کے دوران خونریز فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 8 شدید زخمی وٹس ایپ ہیکنگ کے حوالے سے این سی سی آئی اے کا انتباہ پرویزمشرف کی جلا وطنی و تنہائی اور فیض حمید کی سزائے قیدخوشی کا نہیں ، عبرت کا مقام ہے،خواجہ سعدرفیق ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے عمر کی قید 18کے بجائے 16سال کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

دہلی میں زہریلی ہوا اور آلودگی سے صحت، کاروبار اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودگی سب سے زیادہ نقصان بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو پہنچا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اس برس شدید فضائی آلودگی اور گھنے کہرے کے دوہرے بحران سے گزر رہی ہے۔ شہر کی ہوا بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور بیشتر علاقوں میں فضائی معیار انتہائی سنگین درجہ بندی میں ہے۔ ایسے مقامات بہت کم ہیں جہاں اے کیو آئی (ایئر کوالٹی انڈیکس) کی سطح 300 سے نیچے ریکارڈ ہوئی ہو۔ صبح کے اوقات میں شہر بھر میں کہرے اور آلودگی کی موٹی تہہ چھائی رہتی ہے جس کے باعث حدِ نگاہ کم اور سانس لینے میں دشواری بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں ہوا کے پھیلاؤ کا اشاریہ خطرناک حد تک گر کر 800 مربع میٹر فی سیکنڈ رہ گیا ہے، جبکہ 6000 سے کم سطح بھی تشویشناک سمجھی جاتی ہے۔

ہوا کی رفتار 5 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بھی کم رہنے کے باعث آلودگی فضا میں ہی ٹھہری ہوئی ہے۔ ہفتے تک صبح کے وقت ہلکا کہرا اور جزوی بادل چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ فضائی معیار "بہت خراب" زمرے میں رہنے کا خدشہ ہے۔ جمعہ کی صبح جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق کئی علاقوں میں اے کیو آئی 700 سے 800 کے درمیان دیکھا گیا۔ سب سے خراب صورتحال دیپ وہار میں رہی جہاں یہ سطح 850 ریکارڈ کی گئی۔ بھلسوا لینڈفل کے قریب 550، روہنی میں 631، اشوک وہار میں 754 اور جہانگیر پوری میں 690 کی سطح ریکارڈ ہوئی۔ نئی دہلی کے مرکزی حصے میں بھی فضائی معیار "انتہائی سنگین" زمرے میں رہا۔

ماہرینِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ آلودگی سب سے زیادہ نقصان بچوں، بزرگوں اور حاملہ خواتین کو پہنچا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق فضا میں موجود باریک ذرات بڑھنے سے قبل از وقت پیدائش کا خطرہ 70 فیصد اور کم وزن کے بچوں کی پیدائش کا امکان 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ بچوں میں دمہ، الرجی اور سانس کی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ فضائی آلودگی نے دہلی کی معیشت کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ ساؤتھ ایکس، صدر بازار، کملانگر اور پیتم پورہ جیسے تجارتی مراکز میں گاہکوں کی آمد کم ہونے کے باعث خرید و فروخت میں 20 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔ تعمیراتی شعبہ، سیاحت اور گاڑیوں کی فروخت بھی سست روی کا شکار ہے جبکہ طبی اخراجات بڑھنے سے خاندانوں پر مالی دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری سطح پر جی آر اے پی (گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان) نافذ ہے مگر سپریم کورٹ نے اس کے ناقص نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ عدالت کے مطابق آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا داخلہ روکنے میں سنگین غفلت برتی گئی۔ دوسری جانب سی اے کیو ایم (کمیشن فار ایئر کوالٹی مینجمنٹ) نے معمولی بہتری پر پابندیوں میں نرمی کی جس پر عوام نے سوالات اٹھائے ہیں۔ فضا میں زہریلے ذرات کے کہرے کے ساتھ نیچے ٹھہر جانے سے دہلی این سی آر میں سموگ مزید گہرا ہوگیا ہے، جس کے باعث ٹریفک حادثات، سانس کی تکالیف اور معمولتِ زندگی میں رکاوٹیں بڑھ گئی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک کے استعمال، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گھر کے اندر صاف ہوا برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب شدید دھند کی لپیٹ میں، موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے
  • ملک کے کئی شہروں میں دھند راج، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
  • شدید دھند کے باعث موٹرویز ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند
  • راولپنڈی،موٹروے مری روڈ پرشدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہے
  • لاہور شہر میں بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے جس سے روزمرہ کے معمولات شدید متاثر ہورہے ہیں
  • دہلی میں زہریلی ہوا اور آلودگی سے صحت، کاروبار اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر
  • کراچی، نوری آباد کے قریب ایم-9 پر آئل ٹینکر الٹ گیا، ٹریفک شدید متاثر
  • پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند‘ موٹرویز ٹریفک کیلیے بند