ملک کے کئی شہروں میں دھند راج، حد نگاہ صفر ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند
اشاعت کی تاریخ: 13th, December 2025 GMT
ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ۔ ترجمان کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار، ایم 3 فیض پور سے رجانہ ، موٹر وے ایم 5 پر ملتان سے ظاہر پیر تک اورلاہورسیالکوٹ موٹروے ایم11 بھی دھند کی وجہ سے بند رکھی گئی ترجمان موٹر ویز پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈرائیورز فوگ لائٹس استعمال کریں ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی، ایس آئی یو کی دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شپر قائد میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے شہر میں دو الگ الگ مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بھتہ خور گروہ کے خلاف مؤثر کارروائی کی، جس کے دوران پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ترجمان ایس آئی یو کے مطابق دونوں واقعات میں دو بھتہ خوروں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
پہلا مقابلہ تھانہ کلا کوٹ کے علاقے میں ہوا جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایس آئی یو نے ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔
ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسرا واقعہ تھانہ بریگیڈ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان دوبارہ مقابلہ ہوا۔
کارروائی کے دوران ملزم عرفان عرف ایلفی زخمی حالت میں گرفتار ہوا جبکہ اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق ایک اور بھتہ خور موقع سے ایس آئی یو اہلکاروں پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔
دونوں زخمی ملزمان کو اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔