data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خانیوال میں موٹروے ایم–4 پر خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں لاہور سے ملتان جانے والی مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں بس ہوسٹس موقع پر ہی جاں بحق جبکہ چار مسافر شدید زخمی ہوگئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور نیند کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور ریسکیو 1122 اور ایف ڈبلیو او کی ٹیموں نے زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو خانیوال منتقل کر دیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پانچ افراد معمولی زخمی بھی ہوئے ہیں،واقعے کے بعد سیکٹر کمانڈر، ڈی ایس پی اور موٹروے پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند

لاہور(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • موٹروے ایم 4 پر خانیوال کے قریب بس اور ٹریلرکی ٹکر، بس ہوسٹس جاں بحق
  • خانیوال کے قریب موٹروے ایم-4 پر ٹریفک حادثہ، بس ہوسٹس جاں بحق، 9 مسافر زخمی
  • شدید دھند کے باعث موٹر وے ایم 2 اور ایم 5 بند کر دی گئیں
  • ٹھٹھہ میں لنک روڈ پر پولیس مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
  • راولپنڈی، مسافر گاڑی دریا میں گرگئی، 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں
  • غزہ میں صیہونی بربریت جاری، مزید 5 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
  • موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند
  • موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک دھند کے باعث بند کرنے کا فیصلہ