پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے ہیں جبکہ معاہدوں پر دستخط بھی ہوگئے ہیں۔
معاہدوں پر سیکرٹری اقتصادی امور محمد حمیر کریم اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے دستخط کیے جبکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے دستخط کیے۔
اس حوالے سے ترجمان وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے دو اہم پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اے ڈی بی نے پنجاب کے لیے 107 ملین ڈالر کا ایس ٹی ای ایم ایجوکیشن پروگرام منظور کیا ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق جدید ایس ٹی ای ایم لیبز اور اساتذہ کی تربیت کے ذریعے سیکنڈری تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں ہوں گی۔ پنجاب نرسنگ و ہیلتھ ورکس فورس ریفارم پروگرام کے لیے 150 ملین ڈالر کی معاونت ملے گی جبکہ لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں نرسنگ کے 3 سینٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔
ترجمان اقتصادی امور کے مطابق اے ڈی بی کی معاونت پائیدار سماجی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
اس حوالے سے اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ دونوں پروگرام نتائج پر مبنی اور نظامی اصلاحات کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025ء کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کیلئے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025ء کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالر کے مساوی) موصول ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔