پاکستان کو آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول، اسٹیٹ بینک کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر منتقل کر دیے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اسے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی (ای ایف ایف) اور ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فسیلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریبا 1.

2 ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو ہونے والی اپنی میٹنگ میں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت پاکستان کے لیے دوسرا جائزہ مکمل کیا اور 760 ملین ایس ڈی آر کی رقم کی منظوری دی۔مزید برآں، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلیٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط کی منظوری بھی دی۔

جس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت مجموعی طور پر 914 ملین ایس ڈی آر (تقریبا 1.2 ارب امریکی ڈالر کے مساوی) موصول ہو چکے ہیں جو 10 دسمبر 2025 کو آئی ایم ایف کی جانب سے ادا کیے گئے۔

اسٹیٹ بینک بینک نے مزید بتایا کہ یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پیر (8 دسمبر ) کو پاکستان کے لیے ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی رقم کی منظوری دی تھی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر اور قائم مقام چیئر نائیجل کلارک نے بیان جاری کیا تھا کہ ای ایف ایف کے تحت پاکستان کی اصلاحات نے حالیہ متعدد جھٹکوں کے باوجود معاشی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔ حقیقی جی ڈی پی کی ترقی تیز ہوئی، مہنگائی کی توقعات مستحکم رہیں، اور مالی اور بیرونی عدم توازن میں بہتری آئی۔ عالمی ماحول کی بے یقینی کے باوجود پاکستان کو محتاط پالیسیوں کو برقرار رکھنا ہوگا تاکہ معاشی استحکام مزید مضبوط ہو، اور وہ اصلاحات تیز کرے جو مضبوط، پرائیویٹ سیکٹر پر مبنی اور پائیدار درمیانی مدت کی ترقی کے لیے ضروری ہیں۔

آئی ایم ایف کی ایک ٹیم جس کی قیادت ایوا پیٹرووا نے کی، نے 24 ستمبر سے 8 اکتوبر 2025 کے دوران کراچی اور اسلام آباد میں اور واشنگٹن ڈی سی میں ای ایف ایف کے دوسرے جائزے اور آر ایس ایف کے پہلے جائزے کے لیے بات چیت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور یورپی یونین میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ روکنے پر اتفاق پاکستان اور یورپی یونین میں غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ روکنے پر اتفاق ٹرمپ گولڈ کارڈ حاصل کرنے والے کیا فوائد حاصل کرسکیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026: ٹکٹس خریدنے کے خواہشمند شائقین کیلیے بڑی خوشخبری فیض حمید کے ساتھ اگر کوئی اور ملوث ہوگا تو ان کو بھی سزا ملے گی، گورنر کے پی امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف۔16 بیڑے کیلیے 686 ملین ڈالر کے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف پاکستان کو اسٹیٹ بینک ارب ڈالر

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول ہو گئی ہے جو موجودہ قرض پروگرام کی تیسری قسط کے طور پر پاکستان کو جاری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رقم اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی ہے اور یہ 12 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر کی جائے گی، آئی ایم ایف نے 8 دسمبر کو پاکستان کے لیے یہ رقم منظور کی تھی۔

اس کے علاوہ، آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقدامات کی مد میں اضافی 20 کروڑ ڈالر بھی جاری کیے ہیں تاکہ ملک میں ماحولیاتی منصوبوں اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی بینک ایگزم (Exim Bank) نے بھی پاکستان کے لیے بڑے مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا تھا، جس سے پاکستان کے مالیاتی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ممکن ہو گا۔

آئی ایم ایف کی قسط اور امریکی مالیاتی پیکیج ملک کے قرض پروگرام کو سہارا دینے کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاری اور اقتصادی استحکام کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں اضافہ
  • آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے؛اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 1 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
  • اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
  • اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریبا 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے
  • پاکستان کو آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط موصول
  • آئی ایم ایف کی جانب سے جاری 1.2 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منتقل
  • پاکستان کو نومبر 2025 میں 3.2 ارب ڈالر ترسیلات زر موصول، 5 ماہ میں مجموعی حجم 16.1 ارب ڈالر