وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, December 2025 GMT
وزیر اعلی پنجاب کا مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 December, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے مرکزی بازاروں اور سڑکوں کے درمیان خوبصورت گرین بیلٹس بنانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہر ضلع، ہر تحصیل اور ہر شہر کے بیوٹیفکیشن پلان پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بیوٹیفکیشن پلان کی تکمیل کے لیے فروری سے مئی تک کاہدف مقرر کیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 39 اضلاع میں 132 بیوٹیفکیشن اسکیمیں 16ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔ 97 بیوٹیفکیشن اسکیموں کے ورک آرڈر جاری اور 88 پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے۔
لاہور میں بیوٹیفکیشن کے 18، سرگودھا میں6، بہاولپور میں 16 اور گوجرانوالا میں 12 پراجیکٹس ہیں۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی کے 17،فیصل آباد کے 13، ملتان کے 8 اور ساہیوال کے 24 بیوٹیفکیشن پراجیکٹس مکمل کیے جا چکے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کھلے مین ہول، گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، ٹوٹی گرین بیلٹس اور خراب پینٹ پر کارروائی ہوگی، کوئی ایک بازار نہیں بلکہ شہر کا ہر کونہ صاف نظر آنا چاہیے، تجاوزات نظر آنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا پاکستان نے عدالتی سماعت میں شرکت پر ناروے کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری ریڈ لائن کراس کرنے والے شخص کو آج سزا ہوئی،قانون سب کیلئے برابر ہے، عطا تارڑ پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق عدالتی حکم کے بعد یو ٹیوبر عادل راجہ نے بریگیڈئیر (ر) راشد نصیر کو بدنام کرنے کا الزام تسلیم کرلیا وفاقی آئینی عدالت کو شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وزیر اعلی پنجاب گرین بیلٹس
پڑھیں:
بذریعہ کے فور کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ—فائل فوٹوکراچی میں پانی کے بحران سے نمٹنے کے لیے وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا۔
ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ پانی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں، کراچی میں پائیدار پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کے فور پروجیکٹ کے ذریعے کراچی کو روز 260 ملین گیلن پانی فراہم ہو گا۔
اجلاس میں کے فور توسیع، 260 ایم جی ڈی بلک واٹر سپلائی، کلری بگیار فیڈر کی لائننگ اور حب ڈیم منصوبوں کاجائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کے فور پروجیکٹ پر کام 2020ء سے واپڈا کے زیرِ انتظام جاری ہے، ایڈوانس پریشرائزڈ پائپ لائن سسٹم سے کراچی کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کا منصوبہ ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور منصوبے کی مکمل فعالیت کے لیے بجلی سپلائی کے طریقہ کار کی تکمیل ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی کے اندر کے فور توسیع کا کام جاری ہے، یونیورسٹی روڈ پر پائپ بچھانے کا کام تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے۔
اجلاس کو نئے بلک واٹر کو موجودہ تقسیم نیٹ ورک میں شامل کرنے کے منصوبے سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ آر ون سے ضلع شرقی اور غربی کو بھی فوری سپورٹ فراہم کی جائے گی۔
حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ گُلشنِ معمار کی 66 انچ لائن اور پرانے سسٹم آر ٹو کے ذریعے مستحکم کیے جائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ نے ہدایت کی کہ محدود تعمیراتی ونڈو میں وسائل کو متحرک کیا جائے، کوٹری بیراج دسمبر میں بند ہوتا ہے، منصوبے کی تکمیل میں اہم سنگِ میل ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے حب ڈیم کی دیکھ بھال کے لیے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی، انہوں نے آر بی او ڈی ڈرینج سسٹم کی فوری بحالی پر بھی زور دیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے واپڈا اور سندھ ایریگیشن کے درمیان مربوط نقطۂ نظر کی ہدایت بھی کی۔