وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ’وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد اب پنجاب میں کوئی بھی کینسر یا دل کا مریض اپنی جمع پونجی، گھر یا زیور بیچنے پر مجبور نہیں ہوگا۔

پنجاب میں کینسر اور دل کے عارضے میں مبتلا افراد کے علاج کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔ کینسر اور کارڈیک سرجری کے لیے خصوصی کارڈ متعارف کرانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

مہنگے علاج کے خوف سے بے فکر، امراضِ قلب میں مبتلا ہر مریض سی ایم اسپیشل اینیشیٹو کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کا علاج بالکل مفت حاصل کر سکے گا۔

پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 45 ہزار مریض نئے کارڈ کے ذریعے مہنگے علاج کے اخراجات سے آزاد ہو جائیں گے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کارڈ کے ذریعے مریضوں کی سرجری بھی مفت کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے فالج (اسٹروک) کے بروقت علاج کے لیے بھی جامع پروگرام کا پلان طلب کر لیا۔

سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ 17 جنوری تک نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا اوپی ڈی بلاک فعال کر دیا جائے گا، جس سے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کو 31 جنوری تک فعال کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔

انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے بورڈ آف گورنرز نے پہلے مرحلے میں 219 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔
اسی طرح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا میں آئی پی ڈی، ایمرجنسی، پیتھالوجی اور ریڈیالوجی کو 31 جنوری تک مکمل فعال کیا جائے گا۔
ادارے کے بورڈ آف گورنرز پہلے فیز میں 258 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے چکے ہیں۔

لاہور میں جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بھی 15 فروری سے فنکشنل ہو جائے گا۔ اس کے لیے 1104 آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔

بریفنگ کے مطابق پنجاب کے 57 بڑے اسپتالوں کی اوپی ڈی میں 2 کروڑ 50 لاکھ اور ایمرجنسی میں 1 کروڑ 62 لاکھ مریضوں کا علاج کیا گیا۔ بڑے سرکاری اسپتالوں میں 19 ارب 90 کروڑ روپے کی ادویات فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ میڈیسن ہوم ڈیلیوری پروگرام کے تحت 5 لاکھ 37 ہزار 511 مریضوں کو 480 ملین روپے کی ادویات گھر تک پہنچائی گئیں۔

سرکاری اسپتالوں میں 11 ماہ کے دوران 7 لاکھ 44 ہزار 430 سرجریز، 4 لاکھ 75 ہزار 40 سی ٹی اسکین اور 1 لاکھ 50 ہزار 925 ایم آر آئی اسکین کیے گئے۔

امراضِ قلب کی تشخیص کے لیے 1 لاکھ 5 ہزار 155 انجیوگرافی اور 1 لاکھ 57 ہزار 950 ایکو کارڈیوگرافی کی گئیں۔

اسپتالوں میں 12 لاکھ سے زائد الٹراساؤنڈ اور 18 لاکھ سے زائد ایکسرے کیے گئے۔ جبکہ ڈھائی کروڑ سے زائد مریضوں کو پیتھالوجی ڈائیگناسٹک ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

وزیراعلیٰ اسپیشل اینیشیٹو برائے کینسر پیشنٹ کارڈ.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انسٹیٹیوٹ آف نواز شریف کی منظوری جائے گا کے لیے کی گئی

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا