7ارب ڈالرکافوجی سازوسامان طالبان کےپاس ہے،امریکی انسپکٹرجنرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی حکومت کے اسپیشل انسپکٹر جنرل فار افغانستان ری کنسٹرکشن (سگار) نے اپنی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکا نے 20 برس تک جاری رہنے والی افغان جنگ کے دوران افغانستان کی تعمیر نو پر 144 ارب ڈالرز خرچ کیے۔
رپورٹ کے مطابق 2021 میں افغانستان سے اچانک انخلا کے دوران امریکی اور اتحادی افواج اربوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان وہاں چھوڑ آئے جو اب طالبان حکومت کے دفاعی ڈھانچے کا اہم حصہ ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے نے سکار کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا نے افغانستان میں سات ارب ڈالرز سے زائد مالیت کا اسلحہ چھوڑ دیا تھا جبکہ افغان جنگ کے دوران دو ہزار 450 امریکی فوج ہلاک اور 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔
امریکا نے افغانستان میں سول انفراسٹرکچر اور افغان نیشنل سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنانے کے لیے اربوں ڈالرز خرچ کیے لیکن امریکاکے افغانستان سے عجلت میں انخلا کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا فوجی ساز و سامان وہاں رہ گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکانے 20 برسوں کے دوران افغان نیشنل فورسز کے انفراسٹرکچر، فوجی ساز و سامان اور ٹرانسپورٹ کی مد میں 31.
2 ارب ڈالرز خرچ کیے۔ امریکا نے افغان فورسز کو 96 ہزار گراﺅنڈ کامبیٹ وہیکلز اور 51 ہزار سے زائد لائٹ ٹیکٹیکل وہیکلز فراہم کیں۔ امریکا نے 23 ہزار 825 ہائی موبیلیٹی ملٹی پرپز وہیکلز اور 900 آرمرڈ کامبیٹ وہیکلز فراہم کیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکانے چار لاکھ 27 ہزار سے زائد ہتھیار اور 17 ہزار سے زائد نائٹ ویڑن ہیلمٹ ڈیوائسز اور 162 طیارے فراہم کیے ہیں
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان کے کابل پر کنٹرول سے قبل افغان فورسز کے پاس 162 امریکی ساختہ جنگی طیارے تھے، جن میں سے 131 قابل استعمال تھے ۔رپورٹ میں امریکی محکمہ دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا نے لگ بھگ سات ارب ڈالرز کا فوجی ساز و سامان افغانستان میں چھوڑ دیا۔
ویب ڈیسک
Faiz alam babar
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فوجی ساز و سامان ارب ڈالرز امریکا نے کے دوران رپورٹ کے
پڑھیں:
پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔
ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 362 مرد، 6 ہزار 426 خواتین جبکہ 19 ہزار 366 بچے شامل ہیں۔
پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9 ہزار 931 افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11 ہزار 64 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10 ہزار 16 افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔
علاوہ ازیں غیر قانونی رہائش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں دستاویزی عمل اور اسکریننگ کے بعد افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام فیفا کا پہلا امن ایوارڈ امریکی صدر ٹرمپ کے نام پی ٹی آئی نے موقع گنوا دیا، عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں، عطا تارڑ اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی اور مارکوپولو ریزورٹس اینڈ ٹورز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت... الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم