ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہمشیرہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت ٹھیک ہونے کی تصدیق کردی۔
انہوں نے کہا کہ الحمد للّٰہ بانی پی ٹی آئی کی ایک بہن کی آج ان سے ملاقات ہوئی ہے، ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے برابر ہے، ہماری ملاقات تو نہیں ہوئی البتہ عظمیٰ خان کی ملاقات ہوگئی ہے، بہن نے بتایا بانی کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے شاہد خٹک کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی پارٹی امور پر نظر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی
—فائل فوٹوبانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی۔
عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔
عظمی خان کچھ دیر میں فیکٹری ناکے سے اڈیالہ جیل روانہ ہوں گی۔