راولپنڈی: ( نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم جس طرف بھی ہوں بانی کے لیے ہی سب کر رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، بانی کی ایک بہن کو اجازت مل گئی بہت اچھی بات ہے۔

بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیر اعظم ہیں ان کا حق ہے ملاقات ہو، اچھی بات ہے بچوں سے بات ہوجائے بانی کی، حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر وقت ڈنڈا اٹھا کر مسائل حل نہیں ہو سکتے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ دھرنے کے دوران میرے خلاف نعرے بازی نہیں ہوئی۔

بیرسٹر گوہر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر راج کی خبروں کو محض باتیں قرار دے دیا اور کہا کہ گورنر راج کے حوالے سے صرف چہ میگوئیاں ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ گورنر راج کا صوبہ متحمل نہیں ہو سکتا، گورنر راج نہیں لگے گا اور صوبہ آئین اور قانون کے مطابق چلے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر گورنر راج نے کہا کہ

پڑھیں:

گورنر راج کوئی نئی بات نہیں، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نےکہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کوئی نئی بات نہیں ، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ آج پھر کسی ایجنڈے پر معاملہ اُٹھا ہے، یہ ایک وزیر اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ کےخلاف منشیات یا دیگر الزامات سے متعلق ثبوت ہیں تو ثابت کریں۔انہوں نے تجویز دی کہ اگر یہ ایسے الزامات لگارہے ہیں تو کے پی کے وزیر اعلیٰ کو ہتک عزت کادعویٰ کرنا چاہیے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اگر کسی پارٹی کے مینڈیٹ کو چھینیں گے تو یہ مناسب نہیں ہوگا، اگر یہ لوگ ایسا کرنا چاہتے ہیں توکر کے دیکھ لیں ۔

متعلقہ مضامین

  • ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر
  • کوئی آپ ساتھ ہے تو ٹھیک ورنہ غدار! کیا یہ جمہوریت ہے؟ بیرسٹر گوہر
  • یہ جمہوریت ہے؟جوآپ کےساتھ توٹھیک ورنہ غدار،بیرسٹرگوہر
  • ووٹ کی طاقت سے واپسی اور ترامیم کا خاتمہ کریں گے: بیرسٹر گوہر
  • عوام کے ووٹ سے واپس آئیں گے اور ترامیم کو واپس کرینگے، بیرسٹر گوہر کا اعلان
  • چیئرمین پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا امکان مسترد کردیا
  • گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب
  • گورنر راج کوئی نئی بات نہیں، علی امین کے جانے سے پہلے بھی یہ باتیں ہوتی تھیں، شیخ وقاص اکرم
  • گورنر راج کی باتیں نئی نہیں، یہ 1 وزیرِ اعلیٰ کو مرعوب کرنا چاہتے ہیں: شیخ وقاص اکرم