data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا نے افغانستان میں طالبان کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ایک نیا خود مختار پابندیوں کا فریم ورک نافذ کر دیا ہے جس کے تحت طالبان رہنماؤں پر براہ راست مالی اور سفری پابندیاں عائد کی جاسکیں گی۔

آسٹریلوی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فریم ورک افغانستان میں خواتین اور بچیوں پر بڑھتے ہوئے جبر، آزادیوں کی پامالی اور قانون کی حکمرانی کو نقصان پہنچانے والے اقدامات کے خلاف بین الاقوامی سطح پر دباؤ بڑھانے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آسٹریلیا نے تین طالبان وزراء اور چیف جسٹس پر مالی پابندیاں اور سفری پابندیاں نافذ کر دی ہیں جبکہ افغانستان کو اسلحہ، جنگی مواد یا متعلقہ خدمات فراہم کرنے پر بھی مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق یہ فریم ورک اقوامِ متحدہ کی اُن فہرستوں پر بھی دباؤ میں اضافہ کرے گا جن میں پہلے سے 140 طالبان اہلکار شامل ہیں۔ آسٹریلوی حکومت نے واضح کیا کہ طالبان کے مسلسل جبر، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دہشت گرد گروہوں کو محفوظ پناہ دینے جیسے اقدامات خطے کیلئے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔

آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد اب تک وہ افغانستان کو 260 ملین ڈالر سے زائد کی انسانی امداد فراہم کر چکا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر عالمی برادری کے واضح مؤقف کی ضرورت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش بے نقاب ہو گئی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی پریڈیٹر لیکس نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اس کے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویئر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا، بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔ تحقیق کے مطابق کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے، کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر صارف سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی۔ ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا، پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویئر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی

نمائندہ جسارت

متعلقہ مضامین

  • افغانستان میں انسانی حقوق کی پامالی، آسٹریلیا کا سخت ترین ایکشن سامنے آگیا
  • آسٹریلیا نے طالبان پر سخت ترین مالی و سفری پابندیاں لگا دیں
  • اسرائیلی کمپنی کی پاکستانیوں کی پرائیوسی کو نقصان پہنچانے کی سازش بے نقاب
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان عہدیداران پر پابندیاں عائد کر دیں
  • آسٹریلیا نے طالبان پر سخت ترین مالی و سفری پابندیاں لگا دیں
  • افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، آسٹریلیا کا طالبان حکام پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان
  • آسٹریلیا نے افغان طالبان پر مالی اور سفری پابندیاں عائد کردیں
  • انسانی حقوق کی آگاہی مہم میں محکمہ اطلاعات سندھ کا کردار بہت اہم ہے ،آغا فخر حسین
  • افغانستان کیساتھ صرف انسانی امدادی کارروائی کیلیے کھولی ،دفتر خارجہ