Daily Mumtaz:
2025-12-08@16:25:51 GMT

اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے: منیب بٹ

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے: منیب بٹ

کراچی (نیوزڈیسک) پاکستان کے مقبول اور باصلاحیت اداکار منیب بٹ نے اپنے مذہبی رجحان پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

منیب بٹ ناصرف اپنی بہترین اداکاری، اسٹائل اور اسکرین پرسنالٹی کے باعث جانے جاتے ہیں بلکہ وہ ایک ایسے فنکار بھی ہیں جو سماجی مسائل پر کھل کر آواز اٹھاتے ہیں۔

ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ ایک مذہبی رجحان رکھنے والی شخصیت ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ خصوصی اسلامی ایام کی پابندی اور روایتوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ تفصیل سے اپنے مذہبی پہلو اور اسلامی ایام کی نسبت اپنی محبت کے بارے میں گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ میرا مذہبی رجحان میرے گھرانے سے ہے، میری والدہ پریکٹسنگ مسلم ہیں، پانچوں نمازیں یہاں تک کہ تہجد بھی ادا کرتی ہیں، میرے والد بھی باقاعدہ نمازی ہیں، میرے لیے دین کوئی نجی معاملہ نہیں، میں تمام اسلامی دن پوری خوشی اور شوق سے مناتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نیا‌ز کی ویڈیوز جان بوجھ کر پوسٹ کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ میں دکھاوا کرتا ہوں، مگر نیت اللّٰہ جانتا ہے، اگر میں اپنی سیر، فیملی اور تفریح کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتا ہوں تو نیکی کے کام کی ویڈیو کیوں نہیں؟ لوگ ان چیزوں سے سیکھتے ہیں، نیت کا صاف ہونا سب سے ضروری ہے۔

منیب بٹ نے اللّٰہ پر یقین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں اللّٰہ کہاں ہے؟ میں کہتا ہوں کہ اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے، میرا ایمان بہت مضبوط ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور

لاہور:

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں اہم ملاقات ہوئی جس میں موجودہ ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں میاں نواز شریف نے اہم سیاسی امور کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو گائیڈ لائن دی۔

ذرائع کے مطابق صدر ن لیگ نے معاشی اشاریے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔

متعلقہ مضامین

  • فریش گریجویٹس کے لیے ملازمت کی دنیا میں اینٹری مشکل ترین کام، وجوہات کیا ہیں؟
  • چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
  • لوگو ، جاپان سے ہمیشہ چوکس رہو
  • دھرمیندر کی 90ویں سالگرہ پر خاندان کا جذباتی پیغام، ان دیکھی تصاویر بھی شیئر کیں
  • نعمان اعجاز سے کوئی مسئلہ نہیں بس شدید نفرت کرتا ہوں، خلیل الرحمٰن قمر
  • کوچۂ سخن
  • جوا ایپس کی پروموشن کرنے کے الزام ؛ یو ٹیوبر ڈکی بھائی نے معافی مانگ لی
  • وزیراعظم کی صدر ن لیگ نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر غور
  • ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے نہیں جا رہے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی