ویب ڈیسک : یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے جوا ایپس کیس میں گرفتاری سے رہائی تک 100 روز خاموشی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی۔

ڈکی بھائی نے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھے کہ میرا اس ویڈیو کا مقصد مجھ پر ہونے والی ایف آئی آر کی جسٹیفکیشن ہے تو میں معذرت کرتا ہوں، انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آج تک اگر میرے کانٹینٹ سے نیگٹیولی امپیکٹ ہوا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

سعودی شہزادے مشعل بن بدر کی والدہ انتقال کر گئیں

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے کہ میں لوگوں کو انٹرٹین کرتا رہوں اور کچھ نا کچھ نیا لاتا رہوں، ان کا کہنا تھا کہ اگر جانے انجانے میں مجھ سے ایسا کانٹینٹ اپلوڈ ہوا ہے جس سے نیگٹیولی امپیکٹ پڑا ہو یا کوئی ایسی پرومشن ہوئی ہے جس کا نیگٹیو امپیکٹ پڑا ہو تو میں اس کے لیے پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

نہوں نے کہا کہ میں عدالتی معاملات کو قانونی طور پر آخر تک دیکھوں گا عدالت کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہوں اور میرے کیس کا جج صاحب جو بھی فیصلہ کریں گے میں اسے قبول کروں گا۔

فائنل برابر، سٹارز اور کانکررز کی ٹیمیں نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کی مشترکہ فاتح قرار

ڈکی بھائی نے ویڈیو میں کہا کہ میں اس ویڈیو میں اپنی اور اپنی فیملی کا جو ساڑھے تین ماہ کا ایکسپیریئنس ہے وہ بتانے آیا ہوں، ان کا کہنا تھا کہ 16 اگست 2025 کو جب میں سو کر اٹھتا ہوں تو میں بڑا خوش ہوتا ہوں کیونکہ ہم نے اپنے گھر میں دعوت کا اہتمام کیا ہوتا ہے اور سب مہمان آئے ہوتے ہیں دعوت کے بعد جب مہمان چلے جاتے ہیں تو ایک غیر ملکی ایونٹ میں شرکت کے لیے ہم پیکنگ میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیکنگ کے بعد جب ہم گھر سے نکلتے ہیں تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا کہ میرے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور یہی سے میرا برا وقت شروع ہوتا ہے۔

 امراض چشم کی تین روزہ سالانہ کانفرنس اختتام پذیر؛قومی اور بین الاقوامی مقررین نے جدید تحقیق پیش کی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈکی بھائی نے نے کہا کہ انہوں نے تو میں کے لیے

پڑھیں:

لاہور: ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر 3 کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا

-- فائل فوٹوز

پنجاب کے شہر لاہور میں ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر تین کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا۔

تھانے میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے تینوں اہلکاروں نے اداکاری کے خوب جوہر دکھائے جبکہ محرر کی گفتگو نے تھانے میں تھیٹر کا منظر پیش کیا۔

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے تھانے میں اپنی سیٹ پر بیٹھے محرر نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے افسر کی نقل اتاری۔

تینوں اہلکاروں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل نے یہ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل بھی کی۔

اسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیو، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شاہ کوٹ اسپتال میں خاتون کی ٹک ٹاک ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

کانسٹیبلز کی ویڈیو اعلیٰ افسران نے دیکھی تو نوٹس لے لیا۔

بعد ازاں ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے انکوائری کے بعد تینوں اہلکاروں کو برطرف کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آقا نبی کریم ؐ کا نظام عدل پوری د نیاکیلیے مشعل راہ ہے‘ محمد شاداب
  • ڈکی بھائی نے جیل سے رہائی کے بعد پوری قوم سے معافی مانگ لی
  • یوٹیوبر ڈکی بھائی نے خاموشی توڑ دی، قوم کے نام پیغام میں کیا کہا؟
  • بیٹھو! گھر نہیں جانا؟‘—دلچسپ دلہن کی ڈرائیونگ نے دولہا کو گھبراہٹ میں ڈال دیا
  • ٹک ٹاکر لڑکی کے بال کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم
  • امریکا کی ایپل اور گوگل کو متعدد ایپس حذف کرنے کی ہدایت
  • توثیق حیدر نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی؛ وائرل ویڈیو پر نئی بحث شروع
  • لاہور: ٹک ٹاک بنانے اور وائرل کرنے پر 3 کانسٹیبلز کو برطرف کر دیا گیا
  • میرے فالوورز کیوں کم ہو رہے ہیں؟ بھارتی اداکار کا ایلون مسک سے سوال