بالی ووڈ کے سینئر اور ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہو چکے ہیں۔
انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ میرے گزشتہ 15 دنوں میں 9 لاکھ فالوورز کم ہو چکے ہیں کیا آپ کو یا آپ کی ٹیم کو اچانک کمی کی وجہ معلوم ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ میرا مشاہدہ ہے، کوئی شکایت نہیں ہے۔
ایلون مسک یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے ابھی تک انوپم کھیر کی بات کا جواب نہیں دیا۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی اداکار کے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ آپ کے فالوورز کی تعداد میں کمی پلیٹ فارم پر مسک کے بوٹ اکاؤنٹس کی مسلسل معطلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔
ایک صارف نے مذاق میں یہ بھی لکھا کہ ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی کو آگ لگ گئی

سوشل میڈیا اسٹار ربیکا خان کی شادی پہلے ہی اپنی طویل تقریبات کے باعث خبروں میں تھی، مگر بارات کے دن پیش آنے والے ایک واقعے نے اس شادی کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا۔

پاکستانی کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا جو سوشل میڈیا پر معروف کانٹینٹ کریئٹر ہیں، گزشتہ رات بارات کے بعد باضابطہ طور پر حسین ترین کی دلہن بن گئی ہیں۔

ربیکا اپنی بارات کے دن دلکش لباس میں نظر آئیں، مگر خوشی کے اس موقع پر ایک ناخوشگوار خبر بھی سامنے آئی۔ شادی کے مقام پر پارکنگ میں کھڑی ایک گاڑی اچانک آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے شعلے بھڑک اٹھے اور موقع پر موجود لوگ حیرت سے موبائل کیمروں سے ویڈیو بنانے لگے۔ یہ ویڈیوز لمحوں میں وائرل ہوگئیں۔

        View this post on Instagram                      

پارکنگ میں کھڑی کار مکمل طور پر شعلوں میں گھری ہوئی تھی اور دور تک دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر جہاں ربیکا خان کی حد سے زیادہ طویل شادی پر پہلے ہی میمز اور طنز کا بارش ہو رہی تھی، وہیں اس ’آگ‘ نے جیسے طنزیہ تبصروں کو مزید ایندھن فراہم کردیا۔

ایک صارف نے طنزیہ انداز میں پوچھا ’’تو ربیکا گاڑی میں نہیں تھی ناں؟‘‘

ایک اور نے لکھا ’’اب اس پر پورا سال ولاگز بنیں گے۔‘‘

کسی نے اسے پبلسٹی اسٹنٹ قرار دیا، تو ایک صارف نے ڈرامائی تبصرہ کیا ’’یہ تو بالکل ’میری زندگی ہے تو‘ کے سین جیسا لگ رہا ہے۔‘‘

واقعے کی سچائی کچھ بھی ہو، لیکن ربیکا خان کی شادی کے ساتھ جڑی یہ ’آگ‘ اب سوشل میڈیا پر بھی خوب جل رہی ہے، اور صارفین اسے بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 5 یا زیادہ سے زیادہ 10 سال میں ایٹمی جنگ ناگزیرہے: ایلون مسک
  • 5 یا زیادہ سے زیادہ 10 سال میں جنگ ناگزیرہے: ایلون مسک
  • بھارتی اداکار کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم ہوگئے، ایلون مسک سے جواب طلب
  • ایلون مسک ایکس (ٹوئٹر) کو وی چیٹ جیسی سپر ایپ بنانے کے خواہشمند
  • ڈولچی اینڈ گبانا ٹرینڈنگ میں کیوں ہے؟
  • 5 سے 10 سال میں جنگ ناگزیر ہے: ایلون مسک کی پیشگوئی
  • بیوی آدھی بھارتی، بیٹے کا نام شیکھر کیوں رکھا؟ ایلون مسک نے بتا دیا
  • میری پارٹنر آدھی بھارتی ہیں، بیٹے کا نام شیکھر کیوں رکھا؛ ایلون مسک نے بتا دیا
  • ربیکا خان کی بارات میں حادثہ، گاڑی کو آگ لگ گئی