اسلام آباد(نیوزڈیسک)’’نور مقدم قتل ’لیونگ ریلیشن شپ‘ کی بھیانک مثال ہے‘‘، جسٹس باقر کا نوٹ، سوشل میڈیا پر ردعمل
سپریم کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے قرار دیا ہے کہ ایک لڑکے اور لڑکی کا نکاح کے بغیر ایک ساتھ، ایک ہی گھر کے اندر رہنے ’لیونگ ریلشن شپ‘(living relationship) کا تصور پاکستانی معاشرہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے ایک پوش علاقہ میں رہائش پزیر مجرم ظاہر جعفر کے ہاتھوں اس کی دوست نور مقدم کے اغواء، ریپ اور قتل کے مقدمہ میں جسٹس باقر نجفی نے مجرم کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد ہونے سے متعلق 7 صفحات پر مشتمل ایک نوٹ تحریر کیا۔

نوٹ میں کہا گیا کہ لیونگ ریلشن شپ جونہ صرف سماجی بگاڑ کا سبب بنتا ہے بلکہ اسلامی تعلیمات کے بھی منافی ہے، نور مقدم قتل کیس اس کی ایک بھیانک مثال ہے، جو نوجوان نسل کے لیے انتہائی سبق آموز بھی ہے۔

جسٹس باقر نجفی کے نوٹ پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس